Zindagi farz hai by Saima Noor

Zindagi farz hai by Saima Noor

 Zindagi farz hai by Saima Noor

Novlet name _Zindagi farz hai” published in Shua digest August 2023
Writer _ Saima Noor
Pages _17

After marriage family story hai check ♥️♥️

“زندگی فرض ہے “
شعاع اگست 2023ء
تحریر: صائمہ نور
تبصرہ نگار:علی عبداللہ
الہڑ جوانی دلفریب ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک بھی ہوتی ہے۔۔۔ یہی وہ خوبصورت وقت ہوتا ہے جب ایک لڑکی اور لڑکا اپنی آنکھوں میں چاہے جانے کے سترنگی خواب سجا لیتے ہیں اور چاہے جانے کی خواہش کس کو نہیں ہوتی ؟
کسی کا اپنا کے لیے منتظر رہنا، آپ کی پرواہ کرنا کس کو اچھا نہیں لگتا؟
لیکن چند لمحوں کی یہ دل فریبی اور نشاط انگیزی آپ کی زندگی کس بھنور میں لا کھڑا کرتی ہے ، آپ کو اندازہ تک نہیں ہوتا ۔۔۔
کہانی ہے زیبا کی جس کی ماں اسے پڑھانا چاہتی تھی۔۔ تعلیم مکمل نہ کر پانے کی حسرت نے عذرا کے دل میں اپنی بیٹی کو پڑھانے کی خواہش جگا دی اور اس نے جان لگا دی اپنی بیٹی کو پڑھانے میں ، لیکن زیبا کی ایک غلطی نے نہ صرف اس پر تعلیم کے دروازے بند کیے بلکہ اس کی ماں کو بھی بے اعتبار کر دیا۔۔۔۔
جس عمر میں زیبا تھی وہاں اکثر قدم بہک جایا کرتے ہیں ۔۔۔ زیبا سے بھی غلطی ہو گئی سہیل کو چاہنے کی غلطی اور اس غلطی کی اسے بہت بڑی سزا بھگتنی پڑی ۔۔۔
نو عمری کے دلفریب رشتے کانچ کی طرح ہوتے ہیں اگر حلال تعلق میں نہ جڑیں تو تکلیف ہی دیتے ہیں۔۔۔
اور اس تکلیف دہ واقعے کے بعد زیبا نے خود پر زندگی حرام کر لی ۔۔۔
کیا زیبا اپنی زندگی کو جی پائے گی ؟
جاننے کے لیے پڑھیے “زندگی فرض ہے” ۔۔۔۔
ایک بہت خوبصورت ناولٹ ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *