Chasham e be khuwab by Asia Raees Khan
Novel name _Chasham e be khuwab ” published in Khwateen digest November 2026
Writer _ Asia Raees Khan
Pages _78
Review by Ali Abdullah 🌹
“چشم بے خواب”
خواتین نومبر 2026ء
تحریر: آسیہ رئیس خان
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
بہت کم رائٹرز ایسے ہوتے ہیں جو کسی موضوع کے ساتھ مکمل انصاف کرتے ہیں اور وہ بھی اتنی خوبصورتی سے کہ کہانی اور موضوع کا حق ادا ہو جاتا ہے۔
ندا جیسے “مددگار ” کردار ہم نے اپنے ارد گرد بہت دیکھے ہوں گے۔
کوئی بیوہ پھپو، کوئی مطلقہ خالہ ، کوئی یتیم کزن جسے خاندان کی کسی بھی شادی بیاہ کی تقریبات میں بلا کر چند جوڑے اور رہنے کا ٹھکانہ دے کر زرخرید سمجھ لیا جاتا ہے۔
اس انسان کی عزت نفس اور جذبات کی کسی کو پرواہ نہیں ہوتی۔
ندا کے کردار کی سب سے خوبصورت بات مجھے یہ لگی کہ مصنفہ نے اس کردار کو پرفیکٹ نہیں دکھایا ۔
ندا کے خیالات ، اپنی بے بسی پر کڑھنا مطلب آپ کو اس کردار کا دکھ محسوس ہوتا ہے اور یہی رائٹر کی کامیابی ہے۔
آسیہ رئیس خان نے اب تک جتنے بھی مردانہ کردار لکھے ہیں ان میں مجھے دو کردار پہلے بہت پسند تھے جن میں سے ایک احسن کا دوسرا خبیب کا تھا لیکن عصام کے کردار نے خبیب کے کردار کو ٹکر ضرور دے دی ہے ۔
زندگی ہمیں دو آپشنز دیتی ہے۔
یا تو ہم دوسرے انسان کے ساتھ بھی وہی سب کچھ کریں جو ہمارے ساتھ ہوا یا ہمارے اپنوں نے دوسروں کے ساتھ کیا یا بجائے جنریشن ٹراما کو پاس کرنے کے ایک نئی روایت قائم کریں۔
عصام کے پاس بھی دو چوائسز تھیں ۔
کیا ہوگا عصام کا فیصلہ؟ جاننے کے لیے پڑھیے” چشم بے خواب” ۔۔
ماہ نور اور عصام کی بونڈنگ بہت ہی خوبصورت تھی اور عصام اور ندا کا رومانس تو چیری آن ٹاپ🫶 ۔
(آپ سب کے لیے ایک چھوٹا سا سوال کہ کوئی آپ کا نمبر بلیک بینگلز کے نام سے سیو کیوں ہی کرے گا 🤏 )
ایک بہت خوبصورت کہانی












Leave a Reply