Kaiseri mohabbat ki aakhri sham by Tafshala Sarwar

Kaiseri mohabbat ki aakhri sham by Tafshala Sarwar

Kaiseri mohabbat ki aakhri sham by Tafshala Sarwar

Review by Ali Abdullah 🌹

کیسری محبت کی آخری شام ”
کرن اکتوبر 2026ء
تحریر: تفشالہ سرور چھینا
تبصرہ:  علی عبداللہ
سب سے پہلے تو عنوان ہی کہانی کا بہت خوبصورت لگا مجھے ۔
کہانی ہے چوڑیاں بیچنے والی بھاگ بھری کی ۔
وہ بھاگ بھری جو اپنی ذات کے راز کسی پر عیاں  نہیں ہونے دینا چاہتی تھی۔
کہانی ہے  گھڑ سوار خضر حیات کی ۔
“شیر دل ” کا مالک اور تاڑڑوں کا اکلوتا بیٹا ۔
جو عورت کا احترام کرنا جانتا تھا ۔
خضر حیات کو کیا خبر تھی کہ وہ اس جھلسی ہوئی کلائیوں والی لڑکی کو اپنا دل دے بیٹھے گا ۔
مکالمے بہت خوبصورت تھے اور منظر نگاری بھی اعلی ۔
بھاگ بھری کا کردار بہت بہت خوبصورت تھا ❤️‍🩹 ۔
مگر مجھے لگا کہ کہانی میں بہتری کی گنجائش موجود تھی ۔
چند سین میں خود کو  بطور قاری میں کہانی سے کنیکٹ نہیں کر سکا ۔
بلاشبہ وہ سین بہت محنت سے لکھے گئے تھے مگر مصنفہ کا مخصوص برجستہ انداز ان میں  مجھے نہیں ملا ۔
کیا ہوگا محبت کی اس کہانی کا انجام ؟
جاننے کے لیے پڑھیے “کیسری محبت کی آخری شام ”
ایک  خوبصورت کہانی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *