Deeda e dil tamam aayena by Naheed Chaudhary
Novel name _ Deeda e dil tamam aayena” published in Shua digest December 1993
Writer _ Naheed Chaudhary
Pages _64
Review by Ali Abdullah 🌹
دیدہ دل تمام آئینہ بقلم ناہید چوہدری
ہاجرہ خاتون کے خاندان میں کم عمری میں شادیاں کرنے کا رواج ہے ۔
ان کا بیٹا عارف تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے مگر ہاجرہ کی خواہش ہے کہ اس کی شادی ان کی بھتیجی زینب سے ہو ۔
عمر کا واضح فرق عارف کو اس شادی سے روک رہا ہے مگر ماں کی ضد کے اگے وہ مجبور ہو جاتا ہے ۔
شادی ہو جاتی ہے اور وقت گزرنے لگتا ہے ۔
عارف نے زینب کے ساتھ سمجھوتے کی زندگی تو گزاری مگر دل میں یہی خواہش تھی کہ اپنی اولاد کو وہ کبھی کسی کی خواہش کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ۔
مگر ان کی مشکل تب بڑھتی ہے جب زینب بھی ہاجرہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے اور عارف کے بیٹے ہمایوں کی شادی کم عمری میں کرنے کا ارادہ کر دیتی ہیں ۔
یہ بات عارف کو سخت غصہ دلاتی ہے اور وہ پہلی دفعہ ماں اور بیوی کے خلاف کھڑے ہو جاتے ہیں ۔
وہ اپنے بیٹے ہمایوں کو ہاسٹل بھیجنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں ۔
آگے کیا ہوگا جاننے کے لیے پڑھیے دیدہ دل تمام آئینہ












Leave a Reply