Tum laut aao gi Malika by Tafshala Sarwar
Novel name_ Tum laut aao gi Malika” published in Kiran digest August 2026
Writer _ Tafshala Sarwar
Pages_ 40
Review by Ali Abdullah 🌹
“تم لوٹ آؤ گی ملکہ”
کرن اگست 2026ء
تحریر: تفشالہ سرور چھینا
تبصرہ: علی عبداللہ
تفشالہ سرور چھینا کے اس سے پہلے میں نے افسانے پڑھے ہیں مگر ان کا ناول پڑھنے کا یہ میرا پہلا تجربہ تھا ۔۔۔
پری پارٹیشن اور آزادی کے واقعات کو کہانی کی شکل میں تحریر کرنا قطعا آسان نہیں ہوتا مگر مصنفہ نے بہت عمدہ انداز میں کہانی لکھی ہے ۔
کہانی ہے نوشیر حیات اور ملکہ کی۔۔۔
ایک تھی خوبصورت سی ملکہ ۔
اور ایک تھا نوشیر حیات جو ملکہ سے بہت محبت کرتا تھا۔۔۔
جو چائے پینے کے بہانے ملکہ کو دیکھنے آیا کرتا تھا ۔۔
لیکن پھر ایک آندھی آئی اور سب کچھ بکھر گیا ۔۔
اور وہ آندھی تھی تقسیم کی ۔۔۔
تقسیم کے کے دل دکھا دینے والے واقعات کو بہت عمدہ انداز میں مصنفہ نے بیان کیا ۔
ایسا لگا کہ ہم بھی دلی سے امرتسر والی ٹرین میں فاطمہ ،نوشیر ،حسن اور ملکہ کے ساتھ ہیں ۔۔
افففف ! جب فاطمہ کو بلوائی اٹھا کر جا رہے ہوتے وہ سین بہت تکلیف دہ 😭😭😭
اور جب ملکہ اپنے گھر والوں کی کٹی پھٹی لاشیں دیکھتی ہے اور دھاڑیں مار مار کر روتی ہے 💔💔💔💔
کتنی قربانیاں دے کر ہمارے بزرگوں نے یہ ملک حاصل کیا اور ہمیں اس کی قدر ہی نہیں ہے۔۔۔
نوشیر اور ملکہ کا جو رومانس دکھایا گیا تھا بہت خوبصورت لگا۔۔۔
اور منظر نگاری بھی بہت اچھی لگی ۔۔۔
ملکہ کے لکھے گئے خطوط 💝
کہانی میں ایک اور بہت اہم ایشو کو اٹھایا گا اور وہ ہے بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی۔۔۔
میں سمجھتا ہوں کہ اس موضوع پر اور بھی بات ہونی چاہیے لیکن کیونکہ اس کہانی کی بنیادی تھیم کچھ اور تھی اس لیے اس پوائنٹ کو ہائی لائٹ کرنا بھی بہت تھا۔۔۔
کیا ہوگا نوشیر اور ملکہ کی اس کہانی کا انجام؟
جاننے کے لیے پڑھیے” تم لوٹ آؤ گی ملکہ”













Leave a Reply