Naqash bar aab by Asia Raees Khan
نقش بر آب “
خواتین اگست 2026ء
تحریر: آسیہ رئیس خان
تبصرہ: علی عبداللہ
آسیہ رئیس خان! ایک ایسی مصنفہ جن کا لکھا قاری کو سکون دیتا ہے ۔۔
اتنا خوبصورت لکھتی ہیں کہ قاری کہانی کے سحر میں کھو جاتا ہے ۔۔
پیپل پلیزر ہم نے اپنے اردگرد بہت دیکھے ہوں گے ۔۔
جو ہر وقت دوسروں کی خدمت میں لگے رہتے ہیں ، اپنا آپ قربان کر دیتے ہیں کہ بس کسی طرح ان سے جڑے رشتے راضی ہو جائیں ۔۔۔
کسی کی ایک مسکان ، تعریف ان کو خوش کر دیتی ہے اور وہ پوری جان لگا دیتے ہیں کہ یہ انسان بس کسی طرح ناراض نہ ہو ۔۔
اور یہ رویہ اتنی خطرناک حد تک بڑھ جاتا ہے کہ وہ اپنی ذات کو بھی فراموش کر دیتے ہیں جیسے مومنہ ۔۔
مگر افسوس تو یہ کہ ان کی قدر کرنے کی بجائے لوگ بھی فائدہ اٹھاتے چلے جاتے ہیں مگر خلفان تھا جسے مومنہ کا یہ رویہ بے زار کرتا تھا ۔۔
وہ اس رویے کو ستائش کی بھوک اور سیلف ویلیڈیشین کی تڑپ سمجھتا رہا اور شاید سمجھتا ہی رہتا اگر اس پر حقیقت نہ کھلتی ۔۔
شروع میں مجھے خلفان کے کردار پر بہت غصہ آیا کہ آخر یہ کیوں مومنہ کو سمجھ نہیں پا رہا مگر ہم سب لوگ بھی تو یہی کرتے ہیں نا ۔۔
کسی کے غیر معمولی رویے کو دیکھ کر بھی ان دیکھا کر دیتے ہیں کہ ہمیں کیا ؟
مگر خلفان نے مومنہ کے لیے وہ کیا جو اس کے سگے ماں باپ بھی نہیں کر پائے ۔۔
اس کہانی نے مجھے بہت رلایا کیونکہ ایسے کردار میں نے اپنے اردگرد بہت دیکھے اور اس کردار سے میں نے بھی رلیٹ کیا😭💔۔۔۔
کیا ہوگا اس کہانی کا انجام؟
جاننے کے لیے پڑھیے “نقش بر آب “













Leave a Reply