Dil dar e hal baz afrini complete by Saima Noor

Dil dar e hal baz afrini complete by Saima Noor

Dil dar e hal baz afrini complete by Saima Noor

Novel name _ Dil dar e hal baz afrini ” published in Kiran digest July 2026
Writer _ Saima Noor
Epi_1_2 __ complete

Review by Ali Abdullah 🌹
“دل در حال باز آفرینی”
کرن جون، جولائی 2026ء
تحریر: صائمہ نور
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
اتنی خوبصورت کہانی میں نے ابھی ابھی ختم کی ہے کہ میں کیا بتاؤں۔
صائمہ نور کم لکھتی ہیں، لیکن جب بھی لکھتی ہیں ، بہت خوبصورت لکھتی ہیں۔
ان کے ہیروز اتنے عمدہ انداز میں لکھے گئے ہوتے ہیں کے پوری کہانی میں زیادہ تر وہی ڈومینیٹ کرتے ہیں ۔۔۔
خوددار اور اعلیٰ کردار رکھنے والے باغی ہیروز جن میں کردار کی کوئی کجی نہیں ہوتی اور ہیروئن کو تحفظ دینا جانتے ہیں۔
کسی بھی کہانی کی طرف جو چیز آپ کو سب سے پہلے متوجہ کرتی ہے، وہ ہوتا ہے اس کا عنوان، اور اس کہانی کا عنوان اتنا خوبصورت تھا کہ مجھ سے پڑھے بغیر رہا ہی نہیں گیا۔
“دل در حال باز آفرینی” یعنی دل کی ازسر نو تخلیق۔
جب آپ کے دل میں کوئی بستا ہو اور قسمت اسے آپ سے جدا کر دے، تو دل کا ایک حصہ خالی ہو جاتا ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ اب ہماری زندگی میں کوئی بھی آئے، وہ اس خلا کو پر نہیں کر سکتا۔ لیکن دل کی تخلیق بھی تو دوبارہ ہو سکتی ہے، دل کا مکین کوئی اور بھی تو بن سکتا ہے۔
صہیمہ کا کردار بہت خوبصورتی سے لکھا ہوا تھا ۔۔ ایک ایسی لڑکی جس نے اپنے ہمسفر کو ٹوٹ کر چاہا اور اس کی خوشی کے لیے زمانے کی ریت سے ہٹ کر ایک نیا قدم اٹھانے کا سوچا۔
لیکن اسے کیا خبر تھی کہ یہ عمل اس کی زندگی میں آنے والے نئے موڑ کا سبب بن جائے گا۔
جنہیں اپنا سمجھتے ہیں، ان کو بچانے کے لیے ہم کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں ، جیسے حاتم نے حسن کو بچانے کے لیے سب کچھ داؤ پر لگا دیا۔
لیکن اسے نہیں پتہ تھا کہ یہی حرکت اس کے اوپر الزام لگنے کا سبب بن جائے گی۔
کہانی محبت کی ہے، وہ محبت جو ہر حد کو پھلانگنا جانتی ہے، جس کی سرشت میں باغی پن شامل ہے۔
والی جو صہیمہ سے محبت کرتا تھا، لیکن حاتم سے اس کی وابستگی دیکھ کر اس نے اپنی محبت کی قبر خود ہی دل میں بنا لی۔
لیکن اسے کیا علم تھا کہ قسمت اس کے لیے کچھ اور ہی سوچے بیٹھی ہے۔
کیا ہوگا اس خوبصورت سی کہانی کا انجام؟ جاننے کے لیے پڑھیے “دل در حال باز آفرینی”۔
منظر نگاری ہو یا بیانیہ، مکالمہ، سب بہترین ۔۔۔
طویل کہانی لکھتے ہوئے اکثر رائٹر ڈگمگا جاتے ہیں لیکن یہاں اس پوری کہانی میں مجھے کوئی جھول محسوس نہیں ہوا۔۔۔
کچھ سین جو میرے ذاتی فیورٹ تھے، ان میں سے ایک تو مہندی والی رات والی اور صہیمہ کا سین تھا۔۔۔
اس کے علاوہ دوسرا سین، جو اس پوری کہانی کا ٹرننگ پوائنٹ اور جان تھا، وہ میں آپ کو نہیں بتاؤں گا کیونکہ یہ آپ کو اسپائلر مل جائے گا۔
😭😭😭😅۔۔۔
بہت ہی ٹریجک سین تھا۔۔
اور تیسرا سین، جب صہیمہ دلہن بنی کھڑی ہوتی ہے اور والی آ جاتا ہے۔۔۔
یہ تینوں سین بہت ہی خوبصورتی سے لکھے ہوئے تھے۔
ناول میں ہری ونش رائے بچن کی جو غزل شامل کی گئی تھی وہ میری فیورٹ ترین ہے۔۔۔
جیون میں ایک ستارہ تھا
مانا وہ بے حد پیارا تھا
یہ تینوں سین بہت ہی خوبصورتی سے لکھے ہوئے تھے۔
ایک سین مجھے اچھا نہیں لگا اور میں نے خود رائٹر سے بھی ڈسکس کیا کہ ہیرو سگریٹ کیوں پیتا ہے۔
بھئی سگریٹ پینے والے ہیروز بالکل نہیں پسند۔۔۔
ویسے امید تو ہے کہ صہیمہ والی کی یہ عادت چھڑوا دے گی 😭😭😭😅۔۔۔
ایک بہت خوبصورت کہانی۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *