Novel name _ Hisar e dua” published in Kiran digest June 2026
Writer _ Hina Bushra
Pages _60
Review by Good Hope 🌹
Joint family based kahani hai.
اذفرین ایک نہایت خود سر اور منہ پھٹ لڑکی ہے،گھر میں اذفرین کے تایا کا ہولڈ ہے،جنہیں سب بڑے ابو کہتے ہیں۔
اذفرین بڑے ابو کی لگاٸی گٸ پاپندیوں سے خاٸف اور نالاں رہتی ہے۔
محلے کے لڑکے نبیل کو پسند کرتی ہے،مگر بڑے ابو نبیل کے رشتے سے انکار کر دیتے ہیں،جس کے بعد اذفرین بڑے ابو کیساتھ بہت بدتمیزی کرتی ہے،یہاں تک کہ وہ دل برداشتہ ہو کر گھر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔
اذفرین کی ضد کے چلتے نبیل سے اسکی شادی طے ہو جاتی ہے،مگر شادی والے دن نبیل کی لالچ کھل کر سامنے آ جاتی ہے،اور اسکے مطالبات پورے نا ہونے کی صورت میں وہ بارات لیکر واپس چلا جاتا ہے۔
اس واقعہ کے بعد اذفرین بدل چکی ہے،ایک مل میں جاب کرتی ہے۔
مل کا مالک عمار اس سے عجیب رویہ روا رکھتا ہے،دوسری جانب اسکا کولیگ ولید اس کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہے۔
عمار کے عجیب رویے کی کیا وجہ ہے،اور بڑے ابو واپس گھر کیسے آتے ہیں؟مزید آگے ریڈ کریں۔
Happy ending hai 🩷🩷
Hisar e dua by Hina Bushra






Leave a Reply