Aik dafa ka zikar hai ( 2) by Farah Bukhari

Aik dafa ka zikar hai ( 2) by Farah Bukhari

Aik dafa ka zikar hai ( 2) by Farah Bukhari

Novel name _ Aik dafa ka zikar hai ” published in Khwateen digest June 2026
Writer _ Farah Bukhari
Pages _33

Review by Ali Abdullah 🌹
“ایک دفعہ کا ذکر ہے “
خواتین جون 2026ء
تحریر: فرح بخاری
تبصرہ: علی عبداللہ
سب سے پہلے تو میں یہ وضاحت کر دوں کہ اپریل میں اسی نام سے فرح بخاری کی جو کہانی شائع ہوئی تھی، یہ کہانی اس کا تسلسل نہیں ہے اور الگ کرداروں پر مبنی ہے۔۔۔
لیکن ایک چیز دونوں کہانیوں میں مشترک تھی اور وہ ہے فینٹسی۔۔۔
کہانیاں کتنی خوبصورت ہوتی ہیں کہ گھر بیٹھے آپ کو دنیا کے مختلف حصوں کی سیر کروا دیتی ہیں۔۔۔
جیسے اس کہانی نے مجھے ویلز ،یارکشائر اور مانچسٹر کی سیر کروا دی ۔۔۔
کہانی ہے کوئن اور فرسٹوفر کی۔۔۔
دونوں کی ملاقات ٹرین میں ہوتی ہے جہاں فرسٹوفر مشکل میں ہوتی ہے اور کوئن سے مدد مانگتی ہے۔۔۔
کوئن اور فرسٹوفر مل کر ٹرین سے بھاگنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور تب ہی فرسٹوفر کو پتہ لگتا ہے کہ اس کا تعاقب کار دراصل کوئن ہی ہے۔۔۔
وہ اس کی نیت پر شبہ کر کے سام پر اعتبار کر لیتی ہے اور کوئن کو چھوڑ کر چلی جاتی ہے ۔۔۔
کہانی میں بہت سے ٹوئسٹ ہیں اور مجھے اس پہ بات پر بہت ہنسی آئی کہ فرسٹوفر کو اپنے شوہر کی نگرانی کے لیے پیسے دیتی ہیں مگر اس بے چاری کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ اسے تو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے ۔۔۔
😭😭😭😅!
علم تو کوئن کو بھی اس بات کا نہیں ہوتا کہ وہ بھی ایک مہرہ ہے۔۔۔۔
مگر فرسٹوفر اس سے بدگمان ہو جاتی ہے ۔۔
کیا ہوگا اس کہانی کا انجام جاننے کے لیے پڑھیے”
ایک دفعہ کا ذکر ہے”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *