Mera khazana by Sarwat Nazeer

Mera khazana by Sarwat Nazeer

Mera khazana by Sarwat Nazeer

Novlet name _ Mera Khazana” published in Shua digest December 2009
Writer _ Sarwat Nazir
Pages _15_

After marriage based nice family story hai with nice ending ♥️💞

Review by Ali Abdullah 🌹

”میرا خزانہ“
شعاع دسمبر ٢٠٠٩ء
تحریر:ثروت نزیر
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
تھا کبھی علم آدمی ، دل آدمی ، پیار آدمی
آج کل زر آدمی ،قصر آدمی ، کار آدمی
ثروت نزیر میری بہت پسندیدہ لکھاری ہیں- انہوں نے جب بھی لکھا اپنے مخصوص شاٸستہ اسلوب میں لکھا- ان کا دھیما سا انداز مجھے بہت پسند ہے- ان کی پہچان محب الوطنی ہے- ہر تحریر میں وطن سے محبت جھلکتی ہے -نوجوان نسل کی بے راہ روی اور کتاب سے دوری پر مایوسی ان کی تحریروں کا خاصہ ہے-
ناول ”میرا خزانہ“ بھی ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو اپنے خزانے کو فراموش کر بیٹھا تھا -حدیث کے مفہوم کے مطابق علم مومن کی گمشدہ میراث ہے- علم ایک متاع ہے، مگر ماسٹر صاحب کا بیٹا فیض رسول اس کو فراموش کر بیٹھا-
پھر اس کی ملاقات عاٸشہ سے ہوتی ہے جسے اپنے حقیقی خزانے کا پتا ہوتا ہے مگر اپنی کم علمی کے باعث یہ اسے کھو بیٹھتا ہے-
صبح کا بھولا شام کو لوٹ بھی پاتا ہے یا نہیں ،
یہ جاننے کے لیے آپ کو کہانی پڑھنی پڑے گی-
استاد کی عظمت کو بہت اچھے سے بیان کیا گیا ہے-
ابا کا کردار بہت اچھا لگا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *