Kar chale jan nisar hum by Saniya Umair

Kar chale jan nisar hum by Saniya Umair

Kar chale jan nisar hum by Saniya Umair

Novel name_ Kar chale jan nisar hum” published in Khwateen digest June 2025 January _2026
Writer_ Saniya Umair
Epi_1_8___ Complete


Review by Good Hope 🌹

Kidnapping based kahani hai.
درثمین کے والد خاندان کی ناراضگی مول لیکر نعیمہ (درثمین کی ماں) سے شادی کرتے ہیں،
خاندان کے لوگ کبھی اس شادی کو قبول نہیں کرتے،درثمین کے والد کی وفات کے بعد اسکی ماں اس کو لیکر وہاں سے بھاگ جاتی ہیں۔
درثمین کے دادا محراب خان علاقے کی بااثر شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ،انتہاٸی جابر،ظالم اور رعونت سے پر ہیں۔
انکے ظلم میں لپٹی مکاری بستی والوں پر قہر بن کر ٹوٹتی ہے۔
محراب خان موقعے کی تلاش میں ہوتے ہیں،موقع ملتے ہی اپنے جانثار بشار کے ذریعے درثمین کو اغوا کروا لیتے ہیں۔
یاد رہے بشار کہانی کے اہم کرداروں میں سے ایک ہے۔
درثمین کی دوست لاٸبہ۔۔۔۔
لاٸبہ کا کردار مجھے سب سے زیادہ پسند آیا ہے،جب بھی لاٸبہ کے سینز آتے ہیں خصوصا لاٸبہ اور اویس کے باہمی سینز ۔۔اوہو کہانی جی اٹھتی وہاں پر۔
بہت خوبصورت سینز۔
لاٸبہ کی شخصیت بہت چلبلی سی ہے بغیر سوچے کچھ بھی کر جاتی ہے۔
لاٸبہ اور درثمین کا وہ سین بہت خوبصورت اور مزاحیہ ہے،جہاں کالج کے فنگشن میں وہ ایک بوڑھے آدمی کا روپ دھارتی ہے۔
تو لاٸبہ درثمین کو ڈھونڈنے نکل پڑتی ہے۔
لاٸبہ مجھے اس لیے بھی پسند ہے کیونکہ اسے زندگی میں کوٸی پچھتاوا یا گلٹ نہیں ہے۔
جبکہ اسکے مقابلے میں باقی سارے کردار پچھتاٶں میں ڈوبے ہیں۔۔چاہے اویس ہو،بشار یا درثمین۔
کیا لاٸبہ،درثمین تک پہنچ پاۓ گی،یا درثمین وہیں ان اونچی فصیلوں میں قید رہ جاۓ گی،کیا بشار آخر تک محراب کا جانثار رہے گا؟
جاننے کےلیے آگے ریڈ کریں۔
خوبصورت،ہیپی اینڈنگ ہے۔❤️

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *