Review by Ali Abdullah 🌹
“مسکراہٹ عید ” بقلم ام اقصی
شعاع ڈائجسٹ مارچ 2026
ام اقصی کے قلم سے نکلی ایک کھٹی میٹھی خوبصورت سی کہانی۔۔۔۔
لیکن مجھے اس کہانی میں ام اقصی کے قلم کی وہ چاشنی محسوس نہیں ہوئی جو ان کی ہر تحریر کا خاصہ ہوتی ہے۔۔
کہانی ہے حساس، باشعور اور سمجھدار لڑکی عدینہ کی جس کی شادی عباس سے ہو جاتی ہے۔۔۔۔
کہانی میں جوائنٹ فیملی سسٹم کے مسائل، اور مشترکہ خاندانی نظام میں ہونے والی زیادتیوں کو بہت اچھے انداز میں نمایاں کیا گیا۔۔۔
واقعی ایسا ہی ہوتا ہے کہ کسی ایک پر سارے گھر کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے اور اور کوئی احساس بھی نہیں کرتا۔۔۔۔
صفی کا کردار بہت اچھا لگا ۔۔۔۔ کہ چلو کسی کو تو اس گھر میں احساس تھا۔۔۔۔
اچھی سی ہلکی پھلکی کہانی ہے۔۔۔
لیکن مجھے اختتام عجلت میں لگا۔۔۔
دراصل ان کی اتنی اچھی کہانیاں پڑھ چکا ہوں کہ خود بخود ایک توقع ہوتی ہے۔۔۔۔
ان کی اگلی کہانی کے لیے نیک خواہشات۔۔







Leave a Reply