Nakhal e wafa complete by Farah Bukhari
Novel name_Nakhal e wafa ” published in Kiran digest August 2024- February 2026
Writer _Farah Bukhari
Epi_1_19 __ complete
Emergency Nikah based+ After marriage+ child abuse based nice family story hai check karen 🌹🌹
Review by Good Hope 🌹
سو۔۔۔فرح بخاری کی کہانیوں کی خاص باتوں میں سے ایک خاص بات یہ ہے کہ،وہ آپ کو نئے نئے کلچرز اور نئے شہروں یا جگہوں سے متعارف کرواتی ہیں۔
اس کہانی میں وہ مانسہرہ اور کاغان کے درمیان میں موجود ایک گاٶں اور وہاں کے واسیوں کی کہانی سنا رہی ہیں۔
مرکزی کرداروں میں سب سے پہلے رعنین اور میران ہے،یہ دونوں آپس میں سیکنڈ کزنز ہیں۔
پھر وردہ اور زرگل ہیں،وردہ رعنین کی پھپھوزاد جبکہ زرگل میران کا دوست ہے۔
بچپن میں وردہ کیساتھ ایک حادثہ پیش آتا ہے،جسکا الزام میران پر لگتا ہے،اسی دن میران کی بہن رابیل کی شادی ہوتی ہے۔
رخصت ہوتے وقت رابیل میران کو اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔
ہاسٹل میں اپنی پڑھاٸی مکمل کرنے کے بعد میران ملازمت کی غرض سے دبٸ چلا جاتا ہے۔
رابیل کی نند ،نویرا محبت کے نام پر ٹریپ ہو جاتی ہے،اور بڑا ہی نقصان اٹھاتی ہے۔
وردہ کا مجرم کون ہے؟ پڑھنے والا جلد ہی اس کی شناخت کر لے گا،اگرچہ کہانی میں یہ راز بہت بعد میں جا کر کھلے گا۔
وہ وردہ کے علاوہ بھی کٸیوں کا مجرم ہے۔
وہ کیا وجہ ہوتی ہے کہ رعنین اور میران کا فجر کے وقت نکاح کر کے انکو گاٶں سے بھگایا جاتا ہے؟
وردہ اور زرگل کیسے ملتےہیں؟
نویرا کے ساتھ آگے کیا ہو گا؟
آگے کہانی پڑھیۓ۔
فرح بخاری کا منفرد انداز،خوبصورت منظر نگاری اور پے در پے اتفاقات کی کڑی جو فرح جی کی کہانیوں میں لازم ہے،اور اسکے علاوہ بھی بہت کچھ۔۔۔
جن میں تاج اور بسمینہ کی کہانی بھی شامل ہے۔
Happy ending hai♥️♥️







Leave a Reply