Saltanat complete by Tayeba Hashmi
Novel name_ Saltanat ” published in Hina digest October _ November 2013
Writer _Tayeba Hashmi
Pages _93
Review by Good Hope 🌹
ناول:سلطنت
مصنفہ:طیبہ ہاشمی
ارے کیا ہوا؟بھاگتی دوڑتی زندگی اور بدلتی دنیا کے تقاضوں نے چکرا کر رکھ دیا ہے؟
تو آٸیے،کچھ دیر کو عباس کے آنگن اور سلطنت کے محل کو چلتے ہیں۔
“سلطنت”۔۔۔نام میں ہی ایک کلاس اور aura ہے۔
دور ہے 1945 کا،آہ کیا خوبصورت ادب و احترام والا دور ہو گا نا وہ۔
لکھنٶ کی نواب زادی سلطنت اور لاہور کارانجھاعباس۔
کیا ہی خوبصورت اور سحر طاری کر دینے والی تحریر ہے۔
خوبصورت انداز تخاطب،بارہ دری میں ملاقاتیں،یونیورسٹی میں عہدوپیمان،وہ خوبصورت سرخ جوڑا اور بہت کچھ۔
کہانی کی فیل اتنی nostalgic اور vintage ہے،کہ پڑھنے والا جب تک کہانی کو ختم نہیں کر لے گا۔۔۔اپنی نشت نہیں بدلے گا۔
سلطنت۔۔ہا دیوانی سلطنت۔۔۔ کتنا کچھ سہہ گٸی۔
عباس کی غلطی کہیں نہیں تھی،وقت غلط تھا،مگر پھر بھی سزا تو صرف سلطنت کو ملی۔
سلطنت جب کہتی ہے!
“بوا اب زمانہ بدل چکا ہے”
ہاۓ۔۔۔
سلطنت کو کوٸی بتاٶ کہ;
پیاری سلطنت!
زمانہ بہت بدل گیا ہے،مگر آج 80 سال بعد بھی عورت وہی کی وہی کھڑی ہے۔
غلطی آج بھی عورت کی ہوتی ہے۔
قربانی آج بھی عورت سے مانگی جاتی ہے۔
عورت کی گواہی آج بھی آدھی گواہی تصور کی جاتی ہے۔
عورت آج بھی پامال ہو رہی عورت کل بھی پامال ہو رہی تھی۔
عزت کا علَم کل بھی عورت کے ہاتھ میں تھا اور آج بھی۔
سلطنت❤️🩹













Leave a Reply