Novel name_ Sanbhal jao” published in Khwateen digest December 2025
Writer _ Hina Javed
Pages _32
After marriage based nice family story hai check karen 🌹🌹
Review by Ali Abdullah 🌹
“سنبھل جاؤ”
خواتین دسمبر 2025 ء
تحریر: حنا جاوید
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
حنا جاوید کا نام میرے لیے نیا ضرور ہے لیکن ان کی تحریر کی پختگی دیکھ کر یہ اندازہ ہو گیا ہے کہ ان میں لکھنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے ۔۔۔
کسی بھی کہانی کا مقصد تب پورا ہوتا ہے جب اس میں دلچسپی کے عنصر کے ساتھ ساتھ اصلاح کا پہلو بھی ہو ،جیسے اس کہانی میں مجھے یہ بات بہت اچھی لگی کہ بعض دفعہ ہم ڈگریوں اور تعلیم کے غرور میں آ کر خود کو عقل قل سمجھنے لگتے ہیں اور خود سے جڑے رشتوں کی محبت کو بھی ان کی مجبوری سمجھ لیتے ہیں، لیکن ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ انا اور تکبر کی یہ دوڑ ہمیں تھکا دے گی۔۔۔
اور وہ تعلیم بھلا کس کام کی جو تکبر میں مبتلا کر دے؟ ایسی تعلیم تو بے فائدہ ہے جو شعور نہ دے، لیکن نازیہ کے اس خودسر رویے کے پیچھے اور بھی بہت سے وجوہات تھیں ، جس میں سر فہرست والدین کا اسے
کسی بھی غلطی پر نہ ٹوکنا تھا۔۔۔
ٹھیک ہے نازیہ کو تعلیم کا شوق تھا ، اسے ہر چیز سنبھالنا آتی تھی ، لیکن اپنی انا کے ہاتھوں اپنا گھروندہ تباہ کر بیٹھی۔۔۔۔
کیا تھا کہ وہ افنان کے ساتھ کمپرومائز کر لیتی اور سسرال میں مشکلات تو سب کو ہی پیش آتی ہیں اور اس کے سسرال والے بھی کچھ کم نہیں تھے۔۔۔
لیکن اگر تھوڑا سا برداشت کر لیتی کہ افنان کا رویہ تو اس کے ساتھ صحیح تھا لیکن اپنی ضد میں آ کر نازیہ نے ازدواجی زندگی خراب کر دی ۔۔۔
اور ستم تو یہ کیا ازدواجی زندگی کی ناکامی کے بعد بھی اسے ہوش نہیں آیا اور اس نے اپنے بھائی سعد کی زندگی میں مشکلات کھڑی کر دیں۔۔۔
کیا نازیہ کو عقل آ پائے گی ؟
جاننے کے لیے پڑھیے “سنبھل جاؤ”!
کہانی میں ایک چیز بہت اچھی لگی کہ یہ پہلو اجاگر کیا گیا کہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی اس حوالے سے تربیت بہت ضروری ہے۔۔۔۔۔













Leave a Reply