Ye khana kharab dil by Farzana kharal

Ye khana kharab dil by Farzana kharal

Ye khana kharab dil by Farzana kharal

“یہ خانہ خراب دل ”
خواتین دسمبر 2025ء
تحریر: فرزانہ کھرل
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
فرزانہ کھرل ۔۔۔ جن کی کہانیاں پہلے پہل  الجھاتی ہیں مگر جب سمجھ آتی ہیں تو ایک خوبصورت سا  دلفریب احساس وجود کو گھیر لیتا ہے ۔۔۔ ایک پراسرار سی رومانویت کا احساس ۔۔۔۔
کہانی ہے دل کی ۔۔۔ دل جس پر کسی کا اختیار نہیں ۔۔۔ دل جو ہر وعدے سے بے نیاز ، ہر قسم سے بے پروا ہے ۔۔۔۔ خانہ خراب دل ۔۔۔۔ ماہ رو  جمال اور کاتب وقار کا دل ۔۔۔۔۔
ماہ رو  جمال ۔۔۔ زارا جمال اور جمال حسان کی بیٹی ۔۔
زارا جمال ۔۔۔ سرخ اینٹوں والے گھر میں رہنے والی لڑکی جو قیشران کی گلیوں میں جا کر خود کو بھول بیٹھی ۔۔۔ جمال حسان کی آنکھوں سے خود کو دیکھتے دیکھتے بھول گئی کہ وہ اس کی آنکھوں میں چھپے رنگوں کو پہچانتے پہچانتے خود کو مشکل میں ڈال رہی ہے ۔۔۔۔
لیکن زارا جمال نے خوبصورتی اور خوش قسمتی کا راز پا لیا اور یہی راز بیٹی کے حوالے کر دیا ۔۔۔
کتنی زیادتی کرتے ہیں کبھی کبھی ہمارے والدین ۔۔۔ بچپن کے رشتے جب دل کی تتلیوں کے اڑنے کے موسم میں ٹوٹیں تو روح کو گھائل کر جاتے ہیں جیسے زارا جمال کی روح مردہ تتلیوں والی اس ڈائری اور قرمزی عمارت کے ان آئینوں میں قید ہو گئی ۔۔۔
بے وفائیوں کے موسم نے زارا جمال کو جمال حسان سے بد گمان کر دیا ۔۔۔۔ لیکن اسے کیا خبر تھی کہ اسی امتحان سے اس کی بیٹی ماہ رو کو بھی گزرنا پڑے گا ۔۔
دل کی مرضی اور خود داری کے درمیان کشمکش کا امتحان ۔۔۔۔۔
اور ماہ رو جمال دل کی جتنی بھی سن لیتی ، مگر اپنی خود داری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتی تھی ۔۔۔
چاہے اس تکلیف دہ عمل میں بچپن کی وہ ایک نسبت جو کبھی “نا پسندیدہ ” نہیں تھی ، ٹوٹ جاتی ۔۔۔
کہانی ہے کاتب وقار کی ۔۔۔ جو وقار حسان کا بیٹا تو تھا ، مگر اس نے ان کی کوئی بھی عادت نہیں چرائی تھی ۔۔۔
وہ کاتب جس کا خانہ خراب دل خوش فہم تھا ۔۔۔
کیا ہوگا کاتب وقار اور ماہ رو جمال کے خوش فہم اور خانہ خراب دلوں کا انجام ؟
جاننے کے لیے پڑھیے ” یہ خانہ خراب دل “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *