Novel name_ Marham” published in Shua digest September 2025
Writer _ Saima Noor
Pages _32
Review by Ali Abdullah 🌹
“مرہم ”
شعاع اگست 2025ء
تحریر : صائمہ نور
تبصرہ نگار : علی عبداللہ
جسم کے زخم تو مرہم سے مندمل ہو جاتے ہیں مگر روح پر لگے زخموں کا کیا جن سے ہر وقت رستا خون انہیں ناسور بنا دیتا ہے ۔۔۔
لیکن کیا گر زندگی میں آنے والا وہ ایک انسان آپ کی تمام اذیتوں کا مرہم ثابت ہو جیسے پر جھڑ کے موسم میں بہار کا سا جھونکا ۔۔۔
جیسے مائرہ کی زیست میں کبیر ۔۔۔
محبت خوش نصیب لوگوں کے حصے میں آتی ہے مگر کم ظرف لوگ اس خوبصورت جذبے کو سنبھال نہیں پاتے جیسے میر ۔۔
یوں تو کسی کی زندگی آسان نہیں مگر جن لوگوں کا بچپن تاریک سایوں اور انسانی شکل میں عفریت سے سہمتے گزرتا ہے , وہ ساری زندگی اس خوف سے نہیں نکل پاتے اور خود کو ہی قصور سمجھنے لگتے ہیں لیکن کریدنے سے بھی بھلا کبھی زخم بھر سکا ہے ؟
زخم بھرنے کے لیے تو خود کو معاف کر کہ آگے بڑھنا ضروری ہے ۔۔۔
کہانی ہے اذیت کی ۔۔ قطرہ در قطرہ تکلیف لیکن مشکل کے بعد آسانی کا وعدہ تو رب نے کیا ہے ۔۔۔
کہانی ہے تکون کی ۔۔۔۔
میر , مائرہ اور کبیر کی تکون ۔۔۔
مائرہ بظاہر پراسرار اور سنجیدہ لیکن اندر ہی اندر خاموشی سے گھلتی لڑکی ۔۔۔ جب ہم اپنے دکھ کو خاموشی سے اندر رکھ لیتے ہیں تو دکھ ہمیں دیمک کی طرح کھانا شروع ہو جاتا ہے اور اسی فیز میں ہماری طرف ہاتھ بڑھانے والا پہلا انسان ہی ہمیں مسیحا لگتا ہے جیسے مائرہ کو میر کی صورت میں ہمدرد نظر آیا لیکن محبت کم ظرفوں کا نصیب کہاں ؟
محبت تو کبیر جیسے بے غرض لوگوں کے لیے ہوتی ہے جس نے مائرہ کو دوسری زندگی کے قوس قزح سے رنگوں سے روشناس کیا ۔۔
کہانی بہت حساس موضوع پر ہے اور میں مصنفہ کو بہت داد دینا چاہوں گا کہ اس تکلیف سے گزرنے والی کردار مائرہ کا دکھ , اس کے احساس حتی کہ اس کے جو خیالات تھے ان سب کو بہت اچھے سے لکھا بلکہ اس کرب سے گزرنے والے کردار شاید رلیٹ بھی کر سکیں اور اگر وہ اسے پڑھ کر اپنے زخموں پر مرہم لگانا سیکھ لیں تو شاید اس ناول کا مقصد پورا ہو جائے ۔۔
ایک بہت خوبصورت ناول ۔۔
Marham by Saima Noor







Leave a Reply