Khali ghar complete by Anwar Aligi
“خالی گھر ”
مصنف: انوار علیگی
تبصرہ: علی عبداللہ
“خالی گھر” انوار علیگی کا وہ پہلا ناول ہے جسے میں نے مکمل پڑھا ہے۔۔۔
اس سے پہلے میں نے ان کے مختلف ناول کی اقساط ہی اخبار جہاں میں پڑھی تھیں لیکن کبھی کوئی ناول مکمل نہیں پڑھا۔۔۔
مگر خالی گھر پڑھنے کے بعد وہ میرے پسندیدہ ترین رائٹر بن چکے ہیں ۔۔۔۔
اتنی جاندار ، خوفناک ، ہیبت انگیز ، دلچسپ اور چونکا دینے والی کہانی ۔۔۔
میرا ارادہ تو تھا کہ اسے دن میں پڑھوں لیکن رات کو ہارر پڑھنے کا مزہ ہی الگ ہے 🤩۔۔
کہانی شروع ہوتی ہے ایک کالے بلے سے جو خنک رات میں کسی کا انتظار کر رہا ہوتا ہے ۔۔۔
پہلے سین سے ہی قاری کہانی کہ ساتھ جڑ جاتا ہے اور ہر صفحے پر بے چینی اور تجسس اور بڑھتا چلا جاتا ہے ۔۔۔
سب سے پہلے تو مصنف کا انداز بیاں اس قدر دلچسپ کہ قاری ایک ہی نشست میں کہانی مکمل کر کہ اٹھتا ہے ۔۔
جن لوگوں نے اسے قسط وار پڑھا ، ان کا اللہ جانے کیا حال ہوا ہوگا 🙂۔۔۔۔
واقعات کا تسلسل بھی زبردست رہا ۔۔۔
بے چارے اکبر پر بہت ہی ترس آیا ۔۔۔
ایک تو اتنی مشکل سے شادی ہوئی اور شادی کی پہلی رات سے ہی اتنی مشکلات 😭۔
لیکن سب سے زیادہ مشکل میں تو نیلم تھی جو نہ جی سکتی تھی نہ مر سکتی تھی۔۔۔
جنات کا وجود حقیقت ہے اور ہمارے ارد گرد ہی ہوتے ہیں لیکن جو لوگ ان خبیث جنوں کے اثرات میں آ جاتے ہیں ان کی زندگی بہت مشکل ہو جاتی ہے۔۔۔
اکبر کو کیا علم تھا کہ نیلم سے شادی اس کی زندگی میں مشکلات کا ایک نیا طوفان لے ائے گی۔۔۔
کہانی جس حصے سے شروع ہوتی ہے جیسے ٹرین والا سین، پھر ماموں فرقان کی کہانی، ان کی دادی کا قصہ سب اتنے اچھے انداز میں لکھے گئے تھے کہ ایک لمحے کو بھی قاری بور نہیں ہوتا۔۔۔
پیسوں کا غائب ہونا، دادا غفور کی کوشش اور سب سے دہشت ناک سین مجھے لگا جب ماموں فرقان قبرستان میں چلہ کاٹنے جاتے ہیں۔۔۔
وہ سین بہت ہی اچھے انداز میں لکھا ہوا تھا اور میرے پڑھتے ہوئے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔۔۔
مگر جب دو گورگن آ کر انہیں چڑانے کی کوشش کرتے ہیں ،میری بے ساختہ ہنسی چھوٹ گئی۔۔
جن کی شرارتوں پر بہت افسوس تو ہوا کہ بے چارے گھر والے کن مشکلات میں پڑ گئے ہیں لیکن جس طرح صابرہ مسلسل جن اور بھوتوں کو جھٹلا رہی تھی تو ان کے ساتھ جو سلوک کیا سید پور کے جن نے ، اچھا ہوا 😅۔۔۔
اور اختتام نے تو مجھے بالکل چونکا دیا۔۔۔
کہانی ختم کرنے کے بعد بھی مجھے یہی ڈر لگ رہا تھا کہ وہ جن کہیں پودے سے نکل کر نیلم کو دوبارہ نقصان نہ پہنچا دے 😭😭۔۔۔۔
ایک بہت بہت زبردست ناول













Leave a Reply