Novlet name _ Royagar” published in Shua digest July 2025
Writer _ Saima Noor
Pages 20
Review by Ali Abdullah 🌹
“رویا گر “
شعاع جولائی ٢٠٢٥ء
تحریر : صائمہ نور
تبصرہ نگار : علی عبداللہ
خواب تو ہم سبھی دیکھتے ہیں۔۔ منزل تک پہنچنے کے لیے پہلے خواب دیکھنے پڑتے ہیں اور خواب کو تعبیر میں بدلنے کے لیے کی جانے والی ساری کوششیں ہی ہمیں منزل پر پہنچاتی ہیں ۔۔۔ لیکن کچھ خواب ایسے ہوتے ہیں جو ہم اپنی ذات سے بالا تر ہو کر سوچتے ہیں۔۔۔ وہ خواب جو اشجیہ نے دیکھا ۔۔۔۔
زندگی کسی کے لیے بھی آسان نہیں ہوتی ۔۔۔ لیکن ضروری تو یہ ہے کہ محنت کی جائے اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے جیسے روحان نے اپنی غربت کو کبھی کمزوری نہیں بنایا ۔۔۔۔
کہانی میں اس معاشرتی منافقت کو بہت اچھے انداز میں بیان کیا گیا کہ کس طرح لوگ صرف لالچ اور دولت کی خاطر جاب کرنے والی لڑکیوں سے اپنے بیٹوں کی شادی کروانا چاہتے ہیں ۔۔۔۔
کہانی ہے اشجیہ اور روحان کی۔۔۔ اشجیہ حساس، سمجھدار جو اپنے قلم کے ذریعے سے حقیقت لکھنا چاہتی تھی مگر باپ کی صحت کے آگے مجبور ہو گئی ۔۔۔
اپنے باپ کی زندگی بچانے کے لیے اس نے سر دھڑ کی بازی لگا دی لیکن دولت زندگی کی ضمانت تو نہیں ہوتی ۔۔۔۔
کہانی ہے روحان کی جسے اپنے خودداری اور اپنا پندار عزیز تھا ۔۔۔
آج کل روحان جیسے کردار بہت نایاب ہوتے جا رہے ہیں جو کسی کے سامنے ہاتھ پھیلا کر بھیک مانگنے کی بجائے محنت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔۔
کہانی میں فری لانس رائٹرز کی مشکلات کو بہت اچھے سے بیان کیا گیا اور میں خود فری لانس رائٹر ہونے کے ناطے سمجھ سکتا ہوں کہ ہمیں کتنی مشکلات فیس کرنا پڑتی ہیں۔۔ پورے پورے سکرپٹ لکھوا کے کلائنٹ رقم دینے سے انکار کر دیتے ہیں۔۔
صائمہ آپی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بظاہر عام سے معاشرتی موضوع کو اس قدر خوبصورتی سے لکھتی ہیں کہ قاری داد دیے بغیر رہ نہیں پاتا ۔۔۔۔
دو الگ الگ راہوں کے مسافر اشجیہ اور روحان کیسے آ کر ملیں گے ؟
جاننے کے لیے پڑھیے “رویا گر “
کہانی کے عنوان میں ہی کہانی چھپی ہے تو عنوان ڈھونڈنے کے لیے آپ کو کہانی پڑھنی پڑے گی ۔۔۔
ایک ہلکا پھلکا خوبصورت ناولٹ۔۔







Leave a Reply