Novel name_ Cherry blossom” published in Kiran digest June 2025
Writer _ Saima Noor
Pages _50
Review by Ali Abdullah 👇
”چیری بلاسم “
کرن جون ٢٠٢٥ء
تحریر : صاٸمہ نور
تبصرہ نگار : علی عبداللہ
محبت صرف احساس نہیں بلکہ یہ تو بہار کے موسم میں کھلنے والا پھول ہے جو دل کے موسم کو گلزار کر دیتا ہے —
کہانی ہے محبت کی — کہانی ہے پرانے زخموں کی جن سے پر وقت خون رستا رہتا ہے —
صاٸمہ نور کی جو بات مجھے پسند ہے وہ ان کے کردار خاص کر ہیرو — ان کے ہیرو میچور , سلجھے ہوٸے ہوتے ہیں —
کہانی ہے حمران عرف کینجی اور مومل کی —
حمران سنجیدہ , سمجھدار اور حساس لڑکا جو لڑکیوں کا احترام کرنا جانتا ہے — جس کے دل پر محبت وارد ہوئی مومل کی صورت میں —
کب مومل نے حمران کے دل پر قبضہ کیا اسے پتہ ہی نہیں چلا؟
کہانی ہے مومل کی — جسے ہر کوئی بدنصیب کہتا تھا مگر کون جانتا تھا کہ اللہ نے اس کے نصیب میں حمران جیسا ہم سفر لکھا ہے —
حمران کا مومل کا خیال رکھنا, اس کا احترام کرنا, اس کو سپیس دینا بہت اچھا لگا اور دونوں کے بہت کیوٹ مومنٹس تھے کہانی میں —-
کہانی ہے اذیت کی– وہ اذیت جو کبھی پیچھا نہیں چھوڑتی— وہ اذیت جس سے خدیجہ گزر رہی تھی— ماضی میں ان کے ساتھ جو ہوا اس نے انہیں اتنا سخت بنا دیا کہ حمران اور ان کا ماں بیٹے والا رشتہ دیمک زدہ ہو گیا —
کہیں کہیں مجھے خدیجہ حق پر لگیں کہ جو ان کے ساتھ ہوا اس نے ان کے دل میں مومل کے لیے نفرت بھر دی لیکن کبھی کبھی ہم نفرت میں اتنا آگے نکل جاتے ہیں کہ مظلوم سے ظالم بن جاتے ہیں—-
کہانی جاپان کلچر پر بیسڈ ہے جو مجھے بہت اچھی لگی خاص طور پر جاپانیوں کے بارے میں معلومات, ان کی عادات , جاپانی کھانے اور کلچر — اور جیجی کا کردار بھی بہترین تھا—-
”کوٸی نو یاکاں “ کا کانسیپٹ بھی مزے دار تھا اور ڈمی ڈراٸے فلیگن والا سین بھی اچھا لگا —
اچھا جب مومل کو حمران کے حلیے سے الجھن ہوتی ہے, مجھے بھی وہاں الجھن ہوئی ٹھیک ہے کہ حمران کا حلیہ کچھ عجیب سا ہے لیکن بعد میں سمجھ آیا کہ ہاں کلچر کا بھی فرق ہے —
کہانی میں ایک اور بات اچھی لگی کہ ضروری نہیں کہ محبت کی شادی ہو بلکہ اکثر اوقات ہمارے والدین کے کیے گئے فیصلے بھی ہمارے لیے بہتر ثابت ہوتے ہیں—
اور کینجی اور مومل کا کپل کبھی بھی آئیڈیل کپل نہیں تھا– دونوں عام انسان تھے, خامیوں سے بھرے لیکن ان کے دل خالص تھے —
منظر نگاری بھی بہترین —
ایک بہت خوبصورت کہانی—
Cherry blossom by Saima Noor













Leave a Reply