Novel Name: Dulhe ki Saliyon
Pages _ 183
Writer: Zeela Zafar
Published in: Sohni Digest
Genere: RomCom
Second Nikkah + Cousin Based aik hansti muskurati tehreer
ثمینہ سلطان اپنے مرحوم شوہر کے بنائے ہوئے گھر میں اپنے چار عدد بیٹوں اور اُنکی فیملی کے ساتھ مقیم ہیں۔ اپنے پوتوں اور خصوصاً پوتیوں کی دن رات کی شرارتوں سے شدید خائف ثمینہ بیگم کے مزاج زیادہ تر گرم ہی رہتے ہیں۔ کہانی انکے پوتوں اور پوتیوں کے گرد گھومتی ہے۔
ہیروئن شہوار کا نکاح اپنے تایا زاد ہیرو تیمور سے آج سے چار سال قبل ایک ایمرجنسی کے تحت ہوا تھا جس میں دونوں سے ہی اُنکی مرضی جاننے کی زحمت کسی نے نہ کی تھی، نتیجتاً تیمور ناراض ہوکر گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ اور اسکے بعد اُس نے پلٹ کر کسی کی خبر نہ لی۔
دوسرا ہیرو ثمینہ صاحبہ کا اکلوتا نواسہ ارحم ہے اسکے ساتھ اسکی ماموں زاد مرجان ہیروئن ہے، اپنے ننھیال اسکی آمد کسی خاص وجہ کے تحت ہوتی ہے اور یہاں آکر اپنے كذنز کی شرارتوں سے یہ یا تو محظوظ ہوتا یا اکثر اوقات غش کھا کر رہ جاتا ہے۔ کہانی میں نیا موڑ تب آتا ہے جب تیمور کی واپسی ہوتی ہے۔ اسکی اس اچانک واپسی کی وجہ کیا بنتی ہے اور شہوار کا کیا ردعمل ہوتا ہے یہ جاننے کے لیے ناول کو ضرور پڑھیں۔
دیگر کرداروں میں تبریز، سفیان، فیضان، رمشا، صبا، يمنہ اور جویریہ ہیں۔ انکی کہانیاں بھی بہت پر مزاح ہیں۔ ناول آپکو شروع سے لیکر آخر تک ہنساتا رہے گا۔ پڑھ کر اپنی رائے ضرور دیجئے گا۔
Dulhe ki salio by Zeela Zafar







Leave a Reply