Tu na dekhe mere janoo ka zawal by Samina Azmat Ali

Tu na dekhe mere janoo ka zawal by Samina Azmat Ali

Tu na dekhe mere janoo ka zawal by Samina Azmat Ali

Review by Ali Abdullah 🌹

” تو نہ دیکھے میرے جنوں کا زوال “
شعاع فروری ٢٠٠٨ء
تحریر : ثمینہ عظمت
تبصرہ نگار:  علی عبداللہ
ثمینہ عظمت کا نام ڈائجسٹ کے پرانے قارٸین کے لیے نیا نہیں– انہوں نے متعدد کہانیاں  لکھی جو خوب پسند کی گئیں —
زیر تبصرہ کہانی” تو نے دیکھے میرے جنوں کا زوال“ کا عنوان ہی  اس قدر منفرد ہے کہ قاری تحریر پڑھنے کے لیے بے تاب ہو جاتا ہے —- اور یہ کہانی اتنے اہم موضوع پہ لکھی گئی ہے جو اج بھی آپنی جگہ موجود ہے کہ کس طرح نئے رائٹر صرف ایک تحریر لکھ کر سمجھتے ہیں کہ وہ بہت بڑے ادیب بن گئے ہیں اور سینیئر رائٹرز کی عزت کرنا بھول جاتے ہیں  —میں   دیکھتا ہوں کہ  بہت سے نئے افسانہ نگار  جن کی بمشکل دو تین تحریریں  چھپی ہوتی ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ بھئی ہم سینٸرز  کی تحریر نہیں پڑھ سکتے, یا ہم کیوں کسی کی کہانی پر تبصرہ کریں کہ اب ہم بھی رائٹر بن گئے ہیں— اور یہی چیز ان کو لے ڈوبتی ہے —میرے نزدیک ہر رائٹر کا  کہانی کہنے کا الگ  انداز ہے –کہانیاں چند ہی ہیں لیکن  کہانی کو برتنے کا سلیقہ ہر ایک کا الگ ہے— لیکن یہ کیا بات ہوئی کہ آپ سینیئر رائٹرز کا ادب ہی نہ کریں —-
کہانی ہے سمیرا زینب کی— ایک ایسی لڑکی جو افسانہ نگار بننا چاہتی تھی— جس کا تخیل مضبوط تھا اور وہ کہانی بننا جانتی تھی لیکن کہانی کار بنتے بنتے وہ کب حاسد بن گئی اسے پتہ ہی نہیں چلا—-
کب  وہ اپنے سے سینیئر رائٹرز کی تحریروں کو کچرہ قرار دینے لگی اور شہرت کی اندھی لالچ میں کھو کر وہ اپنوں سے ہی دور ہوتی چلی گئی —
لیکن کہانی  کا انجام مجھے قطعی پسند نہیں آیا  اور میں غیر متفق ہوں ثمینہ عظمت آپا  سے کہ سمیرا  نے لکھنا کیوں چھوڑ دیا ؟
کہانی میں یہ سبق  بھی دیا گیا کہ ہر رائٹر کا اپنا انداز ہے اس لیے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ دور اچھا تھا اور اب اچھا نہیں ہے کیونکہ وہ دور الگ تھا –وہاں رائٹرز الگ تھیں ان کی  کہانیاں الگ تھیں اور  آج کی کہانیاں الگ ہیں سو موازنہ درست نہیں ہے—
کہانی میں مختلف رائٹرز کے بارے میں جو باتیں لکھی ہوئی تھی پڑھ کر  اتنا مزہ آیا —سچ میں عمیرہ کی شدت, عنیزہ سید کا فلسفہ, رخسانہ نگار کی حقیقت بھری کہانیاں ثمرہ  بخاری کا مزاح, فائزہ افتخار کے متنوع موضوعات ,جبیں سسٹرز کا ساون سب چیزیں بہترین —
رہنماٸی دیتی  بہترین تحریر
اس تحریر سے خاص کر نوجوان رائٹرز کے سیکھنے کے لیے بہت ہے —- اور مجھے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا —-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *