Novel name _ Ghayel” published in Suspense digest January 2021
Writer _ Parveen Zubair
Pages _56
Parveen Zubair Pakeeza digest mai bhi likhti hain Aik mature writer hain check karen🌹
Review by Junaid Ali 👇
اس ناول کا ٹائٹل ناول کی مناسبت سے ہی بنایا گیا ہے یعنی یہ ناول ایک حسین و جمیل اور تعلیم یافتہ نوجوان کی طویل و دلچسپ داستان جو سسپنس ڈائجسٹ کے گولڈن جوبلی نمبر اسپیشل میں پہلے صفحات پر شامل ہے۔
اجنبی فضاؤں میں محو پرواز پرندے اکثر حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں مگر اپنی حدود میں رہنے بسنے والے بھی بعض اوقات نه تو فطرت کو پہچان پاتے ہیں اور نہ ہی مزاج کو پرکھ پاتے ہیں ۔ یہی حال اس معصوم پرندے کا بھی ہوا جو بڑے بھروسے سے اپنے آشیانے سے اڑا تھا لیکن … اپنوں کے دام فریب میں الجھ کر ایسا گھائل ہوکر پستی میں گرا کہ آسمان کی بلندی تو بہت دور وہ پیروں تلے زمین کو بھی اپنے برابر محسوس نہ کرسکا … اس کے خوابوں کا شیش محل کچھ ایسے ٹوٹا کہ کرچی کرچی خواہشوں نے روح تک کو زخمی کرڈالا۔







Leave a Reply