Ye andar ki bat hai by Faiza Iftikhar
“یہ اندر کی بات ہے ”
خواتین ستمبر 2006ء
تحریر: فائزہ افتخار
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
آئے نوج ! ہنسا ہنسا کر مار ڈالا کہانی نے ۔۔۔ کتنے عرصے بعد اتنی خوبصورتی اردو پڑھنے کو ملی جو فی زمانہ عنقا ہے ۔۔۔۔
فائزہ افتخار کے جہاں موضوعات میں بہت تنوع ہے ، وہاں مکالموں کی چستی اور تحریر کی برجستگی کی داد نہ دینا زیادتی ہوگی ۔۔۔
کہانی ہے کشمالہ کی جس کی نکلتی عمر نے چنگیزی بوا کو ہولا رکھا ہے ۔۔۔
چنگیزی بوا خیر سے اسم باسمی ہیں ۔۔۔۔ چنگیز خان جیسی خصوصیات کی حامل ۔۔۔۔
کشمالہ بٹیا کے لیے جس رشتے کو دیکھنے جائیں ، بہت کیڑے نکالتی ہیں ۔۔۔ ارے بھیا تو کیا بٹیا کو ایسے ہی رخصت کر دیں غسل خانے بنانے والے کے ساتھ ؟
اب رشتوں کا ایسا کال بھی نہیں پڑا کہ عورتوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر سے ہی کشمالہ کا رشتہ کر دیا جائے ۔۔۔ غرض ہر رشتے میں بوا کیڑے نکال ہی لیتی ہیں سوائے آخری رشتے کے 🤣۔۔۔۔
اینڈنگ میں ایک مزے دار ٹوئسٹ ہے 😅۔۔۔۔
لیکن مجھے اینڈنگ تھوڑی عجلت میں لگی ۔۔۔
باقی کہانی ، مکالمے ، سچویشنز سب زبردست 🙌۔۔













Leave a Reply