Azab raat ki sehar by Riffat Naheed Sajjad

Azab raat ki sehar by Riffat Naheed Sajjad

 Azab raat ki sehar by Riffat Naheed Sajjad 

” عذاب رات کی سحر ”
خواتین اکتوبر 2004ء
تحریر:  رفعت ناہید سجاد
تبصرہ نگار :  علی عبداللہ
رفت ناہید سجاد ! خواتین ڈائجسٹ کی سینیئر ترین مصنفہ جن کی تحریر پر تبصرہ کرنا بلاشبہ سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہے۔۔۔۔
مجھے بہت افسوس ہوتا ہے کہ میں نے رفعت آپا کی بہت کم کہانیاں پڑھی ہیں۔۔۔۔ لیکن ان شاءاللہ ایک ایک کر کے ان کے سارے ناولز پڑھنے ہیں۔۔۔
اور ” چراغ آخر شب ” تو کلاسک ہے ۔۔۔ 🙌۔۔
کہانی ہے نادیہ کی ۔۔ مڈل کلاس گھرانے کی عام سی لڑکی ۔۔ نہ غیر معمولی خوبصورت نہ بلا کی ذہین ۔۔
الہڑ جوانی کا نشہ تھا یا توقیر سے بے زاری یا شاید  اپنے ماحول سے نفرت ۔۔۔ نادیہ بغاوت کر بیٹھی ۔۔۔
کم گو  اور زمانے بھر کا سیدھا لڑکا توقیر احمق اور ہونق لگنے لگا جو ہاتھ پکڑ کر محبت کا اظہار تک نہیں کر سکتا ۔۔۔ اور ترازو کے دوسرے پلڑے  میں تھا عابد حسن !
حسین ، خوبرو ،  لفظوں کے جال میں الجھا دینے والا ماہر شکاری ۔۔۔
کون ہوگا نادیہ کا انتخاب ؟
جاننے کے لیے پڑھیے ” عذاب رات  کی سحر ”
رفعت ناہید آپا کے مخصوص انداز میں لکھی گئی تحریر ہے جس نے لمحے بھر کو بھی بے زار نہیں ہونے دیا ۔۔۔
اور میرے خیال میں یہی مصنفہ کی کامیابی ہے کہ بظاہر ایک عام اور پرانی تھیم کو اتنے خوبصورت انداز میں لکھا ۔۔۔۔ 🌹🌹

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *