Rishtey kuch anokhe se by Umme iman Qazi
Request 👇
السلام علیکم نادیہ آپی
مجھے ایک ناول کی تلاش ہے
ناول بہت پرانا ہے خواتین ڈائجسٹ میں یا اس طرح کسی ڈائجسٹ میں آیا تھا
ہیرو کی نانی جادو تعویذوں اور پیر بابا پر یقین رکھتی ہے اس ہی بات کو لیکر ہیروئن اس کا بہت مزاق اڑاتی ہے
پھر ایک کردار تتلی نیم کی لڑکی کا ہے
جو ہیرو کے ماموں کو پسند آتی ہے
ہیرو کی خالہ ہیروئن کی بھابھی بنتی ہے
تو وہ وہاں پر بھی اپنے ہسبینڈ کو تعویذ گھول کر پلاتی رہتی ہے
ایک سین ہوتا ہے جس میں ہیروئن ہیرو کو کہتی ہے کہ وہ دیکھو تمہاری نانی پورا بکرا اپنے سر سے وار کر بابا کو دے رہی ہے وہ بابا فراڈی ہوتا ہے
اور لاسٹ میں تتلی کا ہسبینڈ اس کو کہتا کہ بابا کے پاس جاؤ وہ بابا کی نیت پہچان لیتی ہے جانے سے انکار پر شاید وہ اس کو گھر سے نکال دیتا ہے
اور ہیروئن کا بھائی اپنی بیوی کو کچن میں اپنی ماں کے لئے دودھ میں زہر ملاتے دیکھ لیتا ہے
جس کی وجہ سے وہ طلاق دے دیتا ہے
اور پھر تتلی کو ہیروئن لوگ پناہ دیتے ہیں
پھر شاید سب ٹھیک ہو جاتا ہے ہیرو کی ماں اپنے میکے سے رابطہ کاٹ لیتی ہے یا اس طرح کا کچھ اور تتلی کی شادی ہیروئن کے بھائی سے ہو جاتی ہے اس ناول کا لنک مل سکتا ہے







Leave a Reply