Barha bhag ki Meena by Sumaira Hameed

Barha bhag ki Meena by Sumaira Hameed

 Barha bhag ki Meena by Sumaira Hameed

“برہا بہاگ کی مینا”
شعاع مارچ 2017
تحریر: سمیرا حمید
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
اس کہانی کو پڑھنے کے بعد میرا دل تکلیف سے تڑپ رہا ہے ۔۔۔۔
سمیرا حمید! کیا لکھتی ہیں آپ ۔۔۔
امید لکھتی ہیں تو زندگی خوشنما لگنے لگتی ہے اور درد لکھتی ہیں تو دل چیر کر رکھ دیتی ہیں ۔۔۔۔
کسے خبر تھی کہ ہارمونیم ماسٹر اللہ بخش اور رقاصہ اقبال بانو کے گھر جنم لینے والی ان چاہی اولاد مہ جبیں ایک دن ہندوستانی سینما پر راج کرے گی ۔۔۔
جس کے اشکوں نے ماسٹر اللہ بخش کو مڑنے پر مجبور کر دیا ، وہی مہ جبیں ایک دن ٹریجڈی کوئین کہلائی ۔۔۔۔
لیکن کون جانتا تھا کہ سینما میں رلانے والی مینا کماری حقیقت میں کتنا روتی تھی ۔۔۔
بچپن کیمرے جیسے دیو سے سہمتے گزرا ۔۔۔
خوف تو اس پر تب آشکار ہوا جب اس کا ڈر مجسم صورت میں اس کے سامنے آ کھڑا ہوا ۔۔
وہ بلی جس سے وہ سہمتی تھی ، اس کا منہ چاٹتی رہی اور وہ خاموش رہی۔۔۔۔
اور پھر اس کی زندگی میں آیا ایک ساحر ۔۔۔
جس کے مکالمے سینما شائقین کو سحر زدہ کر دیتے تھے ۔۔۔
امروہہ کی پہچان امیر حیدر جسے دنیا نے کمال امروہوی کے نام سے جانا ۔۔۔
وہ کمال امروہوی جس کی محبت کے فریب میں مینا کماری الجھ گئی ۔۔۔۔
وہ تو ساحر تھا ، تتلی کو قید میں جکڑ کر اس کے پر چھین لینا چاہتا تھا ۔۔۔۔
اسے پنجرے میں قید کر لینا چاہتا تھا لیکن مینا برداشت کرتی رہی ۔۔۔۔
محبت کی خاطر باپ تک کو چھوڑ دیا اور سسکتی رہی مگر جب وہی محبت کرنے والا کردار پر کیچڑ اچھالنے لگا تو اس کا دل زخمی ہو گیا ۔۔۔۔
زخمی دل جس سے ہر وقت خون رستا رہتا اور ایک پھر ایک دن یہ خون دل سے ہوتا ہوا ناک اور منہ تک پہنچ گیا ۔۔۔۔
اور ایک دن مینا خاموشی سے اس دنیا سے چلی گئی ۔۔۔۔
بہت سی باتیں دل میں چھپائے اور حسرتوں کے انبار لیے مینا مر گئی ۔۔۔
ایک تھی مہ جبیں جو بلی سے سہمتی تھی ۔۔۔۔
جسے سفید لباس اور پاکیزگی بہت پسند تھی ۔۔۔
اور ایک تھی مینا کماری جو خون تھوکتے تھوکتے مر گئی ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *