Amrat aur piyala by Rahat Jabeen
“امرت اور پیالہ”
جنوری 2011ء
تحریر: راحت جبین
تبصرہ نگار:علی عبداللہ
راحت جبین کا نام سنتے ہی پہلا خیال جو دماغ میں آتا ہے وہ ہے “ساون” ! ساون کے موسم پر جتنی تحریریں جبیں سسٹرز نے لکھیں شاید ہی کسی نے لکھی ہوں٫ لیکن راحت کی پہچان ان کا مخصوص انداز تحریر ہے!!
جس تحریر پر میں تبصرہ کر رہا ہوں وہ راحت آپی کی لکھی ہوئی میری پسندیدہ ترین تحریر ہے٫ جس کا نام ہے “امرت اور پیالہ”!!
اس کہانی کی اخری لائن مجھے اتنی پسند آئی جو یہ تھی ٫ “تقدیر کبھی کبھی ہمیں مٹی کے پیالے میں امرت پیش کرتی ہے مگر ہم مٹی کے پیالے کو حقارت سے دیکھتے ہوئے ٹھکرا دیتے ہیں-” انسان واقعی بہت جلد باز واقع ہوا ہے٫ بعض اوقات ہم ہیرے کی پرکھ نہیں کر سکتے اور غلط فیصلہ کر جاتے ہیں – یوں ساری زندگی ہمیں ہمارے فیصلوں کی سزا بھگتنی پڑتی ہے-
کہانی رانیہ کی ہے جو اپنی دادی کے ساتھ ان کا علاج کروانے شہر آئی ہوتی ہے- دادی اپنے بھتیجے شبیر احمد کے گھر جاتی ہیں- اللہ اکبر! جب پہلا سامنا ہوتا ہے اسفر اور دادی کا اتنا کوئی مزے کا سین تھااور اسفر نا معقول حلیے میں ہوتا ہے٫ بہت مزے کا تھا-
اچھا راحت آپی اعجاز ماموں کی شادی بھی دکھا دیتیں نا!! اس کی کمی رہ گئی-
جب اسفر کہتا ہے کہ امی جان غسل خانے میں جا کر
سو جاتی ہیں جب دادی چیک کرنے جاتی ہیں کہ غسل خانے میں کوئی پلنگ تو نہیں٫ ہنس ہنس کر پیٹ میں بل پڑ گئے-
زکیہ بد سلیقہ ہوتی ہیں مگر رانیہ آ کر پورے گھر کی کایا پلٹ دیتی ہے ٫اپنے سلیقے سے اور زکیہ بھی اپنی زمہ داری اس پر ڈال دیتی ہیں-
زکیہ اور شبیر کے سب سے بڑے بیٹے تیمور ڈاکٹر ہوتے ہیں٫ تیمور کو رانیہ پسند آ جاتی ہے ٫ مگر تقدیر کا کھیل اور ہم انسانوں کی کوتاہ فہمی٫ زکیہ کی بہن رفیعہ اپنی بیٹی نبیلہ کے ساتھ زکیہ کے گھر آتی ہیں اور زکیہ کے دل میں یہ بات ڈال دیتی ہیں کہ رانیہ تیمور کو پسند کرتی ہے – جذباتی ماؤں کی طرح زکیہ تیمور کو بلیک میل کرتی ہیں اور اس طرح تیمور رانیہ جیسی ہیرا لڑکی سے محروم رہ جاتا ہے٫ مگر ہر کوئی تیمور کی طرح بد نصیب تو نہیں ہوتا٫ تیمور کے ہی ایک ڈاکٹر دوست عبدالباسط سے رانیہ کی شادی ہو جاتی ہے اور جب زکیہ بیگم نبیلہ کو بہو بنا کے لاتی ہیں تب انھیں آٹے اور دال کا بھاؤ پتہ چلتا ہے-
بہت خوبصورت ناول













Leave a Reply