Tu hi mera mehrban hai by Nosheen Fiaz

Tu hi mera mehrban hai by Nosheen Fiaz

Tu hi mera mehrban hai by Nosheen Fiaz

Review by Good Hope 🌹

ناول:تو ہی میرا مہربان ہے (شعاع ڈاٸجسٹ جون 2021)
مصنفہ:نوشین فیاض

نوشین فیاض کا ایک فریش انداز ہے،منفرد لکھتی ہیں۔
یہ کہانی ہے نیناں کی،جو معاشرے کے beauty standards پر پوری نہیں اترتی،جس کو معاشرہ یہ باور کراتا ہے،کہ
“تم خوبصورت نہیں ہو کیونکہ تم موٹی ہو”
یہ کہانی ہے،ہارون کی جو ایک واٸس اوور آرٹسٹ ہے۔
ایک کم گو اور اپنے کام سے کام رکھنے والا انسان ہے۔
اسے ایک نٸی آواز کی تلاش نیناں تک لے جاتی ہے۔
یہ ایک الگ کہانی ہے کہ وہ کس طرح نیناں کو واٸس آوور کرنے کے کیے راضی کرتا ہے۔
کہانی آگے بڑھتی ہے،قسمت کی ستم ظریفی نیناں ایک حادثے کا شکار ہو جاتی ہے۔

فرح۔۔۔۔۔نیناں کی دوست،جو دوستی کے رشتے کو داغدار کرنے میں کسر نہیں چھوڑتی۔

وہ نامحسوس طریقے سے ہارون کی زندگی میں داخل ہوجاتی ہے۔
ہارون ،نیناں کو یاد کرتا ہے،اس کی ریکارڈڈ آواز سنتا رہتا ہے،کہ دو سال بعد نیناں پھر منظر عام پر آجاتی ہے۔
نیناں اب کی بار یکسر بدل چکی ہے،پہلے جو بچپنا تھا،وقت کی دھول میں کھو گیا ہے۔
ہارون پشیمان ہے،کہ اس نے فرح کی بات پر یقین کیوں کر لیا،تو فرح مستقبل کو لیکر خوفزدہ ہے۔
اب فیصلہ نیناں کے ہاتھ میں ہے،وہ چاہے تو مار دے،چاہے تو چھوڑ دے۔
اور نیناں بڑا خوبصورت فیصلہ کرتی ہے،وہ نا صرف دوستی کا بھرم رکھتی ہے بلکہ اپنی انا اور خود داری کو بھی مقدم رکھتی ہے🦋✨

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *