Ujalon ki basti mai by Fakhra Jabeen

Ujalon ki basti mai by Fakhra Jabeen

Ujalon ki basti mai by Fakhra Jabeen

Novel name _ Ujalon ki basti mai” published in Khwateen digest October 2003
Writer _ Fakhra Jabeen
Pages _50

Review by Ali Abdullah 🌹
“اجالوں کی بستی میں ”
خواتین اکتوبر 2003ء
تحریر: فاخرہ جبیں
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
فاخرہ جبیں کی ہر تحریر مجھے چونکا دیتی ہے۔۔۔۔
ان کی کہانی کی خوبصورتی منظر نگاری تو ہے ہی، لیکن ان کے کردار بھی اس قدر خوبصورت اور اپنے اندر ایسی پراسراریت لیے ہوتے ہیں کہ قاری ان کرداروں کے سحر میں گرفتار ہوتا چلا جاتا ہے۔۔۔
اور منظر نگاری تو اتنی دلکش کہ جامن کے درختوں والا صحن آنکھوں کے سامنے گھومنے لگتا ہے۔
اور اسی صحن والے گھر کہ ایک چھوٹے سے کمرے میں موجود دو نفوس ۔۔۔
نور القمر ضیا اور منی خالہ۔۔۔
اور اسی گھر کا ایک تیسرا مکین ۔۔۔۔
اصغر ضیا مہتاب ۔۔
کہانی بے بسی کی ہے ۔۔ کہانی مجبوری کی ہے ۔۔۔
وہ مجبوری جس نے منی خالہ کی زندگی مشکل بنا دی۔۔۔۔
کیا زندگی تھی منی خالہ کی۔۔۔
اطہر خالو ایک دن آئے اور بڑے میاں نے انہیں رخصت کر دیا۔۔۔
اور یوں منی خالہ کانپتے ہاتھ اور لرزتا وجود لیے اس گھر سے رخصت ہو گئیں ۔۔۔۔
وہ منی خالہ جو سفید ساڑھی پر چنبیلی کی کلی سجا کر سفید تتلی معلوم ہوتی تھیں۔۔۔
جنہیں وامق بھائی چھپ چھپ کر دیکھا کرتے تھے۔۔۔۔
اور پیچھے اس گھر میں رہ گئے اصغر ضیا مہتاب اور نور القمر ضیا۔۔۔
وہ نور جس کو اپنے نانا سے بہت شکوے تھے۔۔۔۔
شکوے تو نور کو اپنی قسمت سے بھی بہت تھے۔۔۔
لیکن اس سے پہلے کہ وہ اپنے شکوے ان کو سناتی ، بڑے میاں چل بسے ۔۔۔
اور تب نور کو بھی منی خالہ اور بانکے خالو کے ہمراہ منی خالہ کے سسرال جانا پڑا۔۔
افففف ۔۔۔ جو سینز تھے نور کے وہاں جب وہ اندھیرے کمرے میں ہوتی ہے، اور جب روتی ہے بہت تکلیف دہ۔۔۔۔
اور جب وہ اپنی خالہ کو پورے گھر میں ڈھونڈ رہی ہوتی ہے وہ سین تو 😭😭😭😭💔💔💔۔۔۔۔
لیکن اس گھر میں کوئی اور بھی ہوتا ہے جو رشتوں کے ہوتے ہوئے بھی محروم ہے ۔۔۔۔
کیا ہوگا اس کہانی کا انجام؟ جاننے کے لیے پڑھیے
” اجالوں کی بستی میں”۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *