Ab ker meri rafugari by Saira Raza

Ab ker meri rafugari by Saira Raza

Ab ker meri rafugari by Saira Raza

”اب کر میری رفوگری
تحریر : ساٸرہ رضا
تبصرہ : علی عبداللہ
ان تتلیوں کی کہانی جن کے پر نوچ لیے گٸے — فرسودہ رسم و رواج جو بیٹیوں کی آنکھوں سے خواب چھین لیں — اور وہ ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاٸیں جو کسی لحاظ سے ان کے قابل نہ ہو —
ساٸرہ رضا پسندیدہ ترین لکھاری ہیں — ان کی ہر تحریر نے چھاپ چھوڑی —
” اب کر میری رفوگری“ کہانی ہے ان فرسودہ روایتوں کی جنہوں نے تاباں مجاہد کی زندگی جہنم بنادی —
کہانی ہے محبت کی –وہ محبت جو انعام ہے لیکن یہی محبت تاباں کے لیے سزا بن گٸی –اسے اس غلطی کی سزا ملی جو اس نے کی ہی نہیں —
ضوفشاں مجاہد — ایک محنتی لڑکی– باپ کا فخر— جس کی آنکھوں میں کچھ کر دکھانے کے خواب جگمگاتے تھے– خوابوں کی تتلیاں اس کے گرد رقص کرتی تھیں لیکن ظالم شکاری نے ان تتلیوں کے پر نوچ لیے , لیکن سزا صرف تاباں اور ضوفشاں کو تو نہیں ملی —
سزا تو ماٸدہ اور ماجدہ کا بھی مقدر بنی —
ماٸدہ!! سنجیدہ بردبار اور سمجھدار لڑکی مگر تاباں کی نام نہاد ”غلطی “ کی سزا اسے بھی ملی –
ضوفشاں ! تاباں کی بہن جسے قربانی کی سولی پر چڑھا دیا گیا کیونکہ کسی نے تو قربانی دینی تھی بغاوت کی جدوجہد کی —
کہانی ہے جاذب کی جس کی محبت نے تاباں کو آبلہ پاٸی کے سفر کا مسافر بنا دیا —
کہانی ہے شکیل جیسے نام نہاد غیرت مندوں کی —
کہانی ہے ”برداری کے “ رشتوں کے انتظار میں سولی پر لٹکی ماٸدہ جیسی کٸی لڑکیوں کی جن کی عزت نفس ہر بار کچلی جاتی ہے —
کہانی ہے خواب دیکھنے والوں کی —
کہانی ہے بغاوت کی —
ماں باپ جو ہر غلطی معاف کر دیتے ہیں بیٹیوں کی غلطی معاف کیوں نہیں کر سکتے ؟؟
جن ہاتھوں سے بیٹی کو گود میں اٹھایا ہو وہی ہاتھ گلا کیسے دبا سکتے ہیں ؟
لیکن یہ ہمارا معاشرہ اور اس کے فرسودہ رسم و رواج !!
ایک بہترین کہانی —

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *