Raigzar e tamanna by Maha Malik

Raigzar e tamanna by Maha Malik

Raigzar e tamanna by Maha Malik

Review by Ali Abdullah 🌹

”ریگ زار تمنا “
تحریر : ماہا ملک
تبصرہ : علی عبداللہ
امیدوں کا دشت — ماضی کے گناہ — مجبوریوں کی زنجیروں میں قید بے بس کردار — بے لوث مامتا — ہجر زدہ محبت — محبت اور قربانی کی کشمکش —
ماہا ملک معروف لکھاری ہیں — ماہا آپی نے بے شمار ناولز لکھے جو خوب پسند کیے گئے — ماہا آپی کی تحریر کی خاص بات ان کے مکالمے ہوتے ہیں جو آپ کو چونکنے پر مجبور کر دیتے ہیں — ماہا ملک کا ناول ”ریگ زار تمنا“ میں نے آج سے دو سال قبل پی ڈی ایف کی صورت میں پڑھا تھا — مجھے آج بھی یاد ہے گرمیوں کی طویل دوپہروں میں رخسانہ نگار کا ”محبت خواب سفر “ اور ماہا ملک کا ”ریگزار تمنا“ میں نے یکے بعد دیگرے پڑھے تھے اور ان دونوں ناولوں کے سحر سے میں آج تک نہیں نکل پایا ہوں — ماہا ملک کی تحریروں کی ایک اور خوبصورت بات ان کی کہانی کی مضبوطی ہے اور وہ بہت الجھے ہوٸے پلاٹ پر لکھنا جانتی ہیں – ”ریگزار تمنا“ کہانی ہے صبر کرنے والوں کی — سہ جانے والوں کی — محبت قربان کرنے والوں کی جیسے ربیعہ اور ترانہ —
ربیعہ جو ساری زندگی ماں کے وجود سے جڑی سچائی سے نا آشنا رہی — وہ جان ہی نہ سکی کہ دادی کو آنے والے خواب ان کی ماضی کے گناہ کا ثبوت تھے — وہ گناہ جو انہوں نے ربیعہ کی ماں پر ظلم کی صورت میں کمایا —
حالات نے ربیعہ کو اتنا مجبور کر دیا کہ اسے ترانہ کے ہاں پناہ لینی پڑی — ترانہ — ربیعہ کی پھپو زاد جو اسی کی طرح کے حالات سے گزر رہی ہے– وہی صعوبتیں اور اذیت مگر وہ ربیعہ کو ان کانٹوں پر چلنے سے بچانا چاہتی ہے جن پر وہ خود چل رہی ہے — لیکن ایسا ہی کیوں ہوتا ہے کہ سونے کا دل رکھنے والے لوگوں کے مقدر میں آزمائشیں ہوتی ہیں ؟ وہ ترانہ جس کے لیے سب کچھ عبدالباری تھا —
کہانی ہے ایقان کی– وہ ایقان جو اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی تھی اور اس کی خواہش کچھ غلط تو نہیں تھی لیکن قسمت کے فیصلہ کے آگے سب بے بس ہیں — کہانی ہے اختر میاں کی — جنہوں نے ساری زندگی ایقان سے خاموش محبت کی —
کہانی ہے ڈاکٹر شہلا جیسی کئی عورتوں کی– جن پر معاشرہ طلاق کے بعد سانسیں بند کر دیتا ہے — لیکن اللہ نے شہلا کی زندگی میں ہاشم کو بھیجا — اور اس نے ایک نٸی شروعات کی — لیکن یہ شروعات آسان کب تھی ؟
کہانی ہے رافع اور عباد کی — عباد — ربیعہ کا ہمدرد — ربیعہ کے لیے حبس کے موسم میں ہوا کا روزن– لیکن
یہاں بھی قسمت نے ربیعہ کے لیے ایک نیا امتحان کھڑا کر دیا — رافع اس کے ساتھ کا طلب گار بن بیٹھا — وردہ کے ساتھ منگنی ہوتے ہوٸے بھی ربیعہ کے ملن کے خواب سجا بیٹھا —
کہانی ہے عریشہ جیسی نا سمجھ لڑکیوں کی — جو خود ہی سب تباہ کر دیتی ہیں —
کس کو ملے گا ربیعہ کا ساتھ ؟
کیا ہوگا ترانہ کا نصیب ؟
جاننے کے لیے پڑھیے ”ریگ زار تمنا “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *