Wo yaqeen ka nia safer by Farhat Ishtiaq
“وہ یقین کا نیا سفر ”
خواتین مارچ 2002ء
تحریر: فرحت اشتیاق
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
میں نے ابھی ابھی فرحت اشتیاق کا یہ ناول ختم کیا ہے اور میں ایک بار پھر سے مکمل طور پر کہانی کے سحر میں مبتلا ہو چکا ہوں ۔۔۔
مطلب کیا لکھتی ہیں فرحت اشتیاق 😭😭🤩۔۔۔۔
ایک دم بمباسٹک بلکہ انگریزی میں کہیں تو stellar !
زوبیہ خیل اور ڈاکٹر اسفند یار 🤍۔۔۔۔
کیا کمال کی خوبصورت جوڑی اور اتنے پیارے پیارے کیوٹ سینز 🎀۔۔۔۔
ایسے ہی تو فرحت اشتیاق کو رومانس کی ملکہ نہیں کہا جاتا 🦋۔۔۔۔
مجھے نہیں لگتا اتنا پیارا اور کیوٹ رومانس ان سے بہتر کوئی لکھ سکتا ہے ۔۔۔
اور پھر رومانس کے ساتھ ساتھ اتنے سارے معاشرتی پیغامات اور مسائل کو لے کر چلنا بہت خوبصورت ۔۔۔
کہانی ہے زوبیہ خلیل کی ۔۔۔
اپنوں کی بے حسی کا شکار ، جس کے کردار پر کیچڑ اس کے اپنوں نے اچھالی ۔۔۔
اس کی ایک غلطی کو ناقابل معافی گناہ بنا دیا گیا ۔۔
زندگی سے شکوہ کناں زوبیہ اپنا شکستہ وجود لیے خالہ کے گھر چلی آئی لیکن زندگی کو ایک بار پھر اس کا امتحان منظور تھا اور اس بار قسمت اسے ڈاکٹر اسفند یار کے سامنے لے آئی ۔۔۔
ڈاکٹر اسفند یار اور زوبیہ کے سینز 😍🤩🫠۔۔۔۔۔
ڈاکٹر اسفند یار کی ڈانٹ بھی مجھے اتنی پیاری لگ رہی تھی 👉👈۔۔۔
زوبیہ کی جس طرح journey دکھائی گئی کہ کس طرح اس نے اپنے شکستہ وجود کو سمیٹا اور دوبارہ سے اٹھ کھڑی ہوئی بہت خوبصورت ۔۔۔۔
ویسے زوبیہ کا کردار مجھے تھوڑا بہت رلیٹ ایبل لگا خاص کر بونگا پن اور کسی بھی سچویشن میں worst ترین outcome سوچ لینا ۔۔۔
خجستہ 💔۔۔۔۔۔
آہ اور آج بھی کتنی ہی خجستہ یوں خاموشی سے مار دی جاتی ہیں 💔۔۔
بہت تکلیف ٹریک تھا خجستہ والا ۔۔۔۔
اور زوبیہ کے بھائیوں پر بہت غصہ آیا ۔۔۔۔
بہن کو جب سب سے زیادہ ضرورت تھی ، تب اس کا یقین ہی نہیں کیا حتی کہ اپنے ہی گھر میں زوبیہ کی عزت محفوظ نہیں تھی ۔۔۔
کشمالہ اود سائم کی شرارتیں مزے دار 😁🤩۔۔۔۔
اور جب ان کے گھر میں زوبیہ اور ڈاکٹر اسفند کا ٹکراؤ ہوتا وہ سین بھی بہت مزے دار تھا ۔۔۔
ابی اور زوبیہ کے سینز بھی 😭😌 تھے ۔۔۔
ارد شیر کی کہانی اگرچہ بہت کم دکھائی گئی لیکن اس کا ٹریک بھی بہت دکھی تھا ۔۔۔
اختتام بہت اچھا لگا کہ امید دیتے پیغام مجھے بہت پسند ہیں ۔۔۔
اب تو یہ ڈرامہ دیکھنے کی چاہ اور بھی بڑھ گئی ہے ۔۔۔
مجموعی طور پر ایک بہت خوبصورت ناول ۔۔













Leave a Reply