Raqsam by Aimal Raza

Raqsam by Aimal Raza

Raqsam by Aimal Raza

رقصم | ایمل رضا
یہ ناول دو بہنوں کی کہانی ہے۔ ایک بہن جو ماں اور ننھیال کے سائے میں پروان چڑھی جبکہ دوسری ماں باپ دونوں کی شفقت میں بڑی ہوئی۔
جو لڑکی صرف ماں کے سائے میں پلی بڑھی ہے اسے زمانے کی سرد و گرم، غربت اور زندگی کی تلخیوں کا خوب اندازہ ہوتا ہے۔ حالات اسے وقت کے ساتھ تلخ مزاج بنا دیتے ہیں اور وہ حد سے زیادہ حساس ہوتی ہے۔بچپن سے اپنے باپ کا انتظار کرتی ہے۔ اس کے برعکس دوسری بہن جو باپ کے پاس رہتی ہے وہ ناز و نعم میں پلتی ہے۔ ہر ضد، ہر خواہش پوری کی جاتی ہے اور اسے کبھی رونے تک نہیں دیا جاتا۔
ماں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور اذیتوں کو دیکھ کر بڑی ہونے والی بیٹی اپنے باپ سے شدید نفرت کرنے لگتی ہے۔ وہ اپنے باپ کو تکلیف پہنچانے کے لیے ہر اس شخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے جو اس کے باپ کو عزیز ہو چاہے وہ اس کی سوتیلی بہن ہی کیوں نہ ہو۔
ناول بنیادی طور پر انہی دونوں بہنوں کی کشمکش، انتقام اور پھر ان کے تعلق میں آنے والی تبدیلی کی کہانی ہے۔ آخرکار ان کے درمیان رشتہ کس طرح بہتر ہوتا ہے، یہ جاننے کے لیے ناول پڑھنا پڑے گا۔
کہانی مجموعی طور پر اچھی ہے لیکن بہت زیادہ طویل محسوس ہوئی۔ خاص طور پر آخر تک کوئی ایسا مضبوط سبق یا ایسا تاثر نہیں ملا جو دل پر گہرا اثر چھوڑے۔ بہت سی باتیں بار بار دہرائی گئی ہیں۔ شاید اسی لیے اب مجھے اس قسم کے طویل ناول زیادہ پسند نہیں آتے، جنہیں پڑھنے کے بعد یہ احساس ہو کہ وقت تو بہت لگا مگر دل میں کوئی خاص بات باقی نہ رہ سکی۔

بنتِ نذیر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *