Hum hi hain waqat e sehar ki nida sunane wale by Fariha Arshad

Hum hi hain waqat e sehar ki nida sunane wale by Fariha Arshad

Hum hi hain waqat e sehar ki nida sunane wale by Fariha Arshad

Novlet name _ Hum hi hain waqat e sehar ki nida sunane wale” published in Shua digest December 1991
Writer _ Fariha Arshad
Pages _30

Review by Ali Abdullah 🌹
“ہم ہی ہیں وقت سحر کی ندا سنانے والے”
شعاع دسمبر 1991ء
تحریر: فارحہ ارشد
تبصرہ: علی عبداللہ
فارحہ ارشد کی میں نے بہت کم کہانیاں پڑھی ہیں مگر ان کی ہر کہانی مجھے نئے سرے سے چونکا دیتی ہے۔۔۔
لفظوں کو اس خوبصورت انداز میں برتتی ہیں کہ قاری کہانی کے سحر میں کھو جاتا ہے۔۔۔۔
مگر نزہت حیدر کی طرح ان کی کہانیوں کو پڑھ کے بھی ایک عجیب سی تشنگی اور کسک سی رہ جاتی ہے۔۔۔
کہانی ہے نتاشا علی اور ولی بخت بنگش کی۔۔۔
ولید بخت ! جو اپنے ماحول سے بہت مختلف تھا۔۔۔۔
جسے معاشی عدم مساوات اور مظالم بے چین کرتے تھے ۔۔
جو ہمیشہ غریبوں کے حق میں بولتا تھا۔۔۔۔
معاشرے کی بے حسی نے اسے تلخ بنا دیا ۔۔۔
مگر نتاشا علی ولید کی اس تلخی کو اس کے اندر کا زہر سمجھ بیٹھی۔۔۔
اسے خود بھی نہیں علم تھا کہ وہ یہ سب کیوں کر رہی ہے۔۔۔۔
وہ جو ولید بخت کو ہرانے اور اس کا غرور توڑنے لگی تھی، اس کو کسی طرح گرتے ہوئے دیکھنا چاہتی تھی، کیا پتہ تھا کہ وہ اپنا دل اس کے سامنے ہار جائے گی۔۔۔
مگر تب تک شاید بہت دیر ہو چکی تھی ۔۔۔
کہانی میں جس طریقے سے مختلف موضوعات کو مصنفہ نے برتا، معاشرے میں ہونے والے مظالم، اس دور میں جس طریقے سے ماحول بدل رہا تھا، انقلابی تحاریک ،بہت عمدہ ۔۔۔۔
کیا ہوگا اس کہانی کا انجام؟ جاننے کے لیے پڑھیے” ہم ہیں سحر کی ندا سنانے والے”.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *