Deewar ka pehar by Memoona Sadaf
Review by Good Hope 🌹
“دیوار کا پہر” بقلم میمونہ صدف
شعاع جولائی 2026ء
تبصرہ: علی عبداللہ
میمونہ صدف کی کہانی کی خوبصورتی یہ ہے کہ ہر تحریر کسی نہ کسی سماجی پہلو کے گرد گھومتی ہے۔۔۔
ساجدہ بھابی جیسے کردار ہم نے اپنے اردگرد دیکھے ہوں گے۔۔۔
جو اپنوں کا ہی استحصال کرتے ہیں، زیادتی کرتے ہیں اور ان کی خاموشی پر مزید شیر بن جاتے ہیں۔۔۔
سامنے والے کی خاموشی مجرم کو اور ظالم بنا دیتی ہے لیکن جب کوئی اپنے حق کے لیے آواز بلند کرے تو اس پر بد کرداری کا الزام لگا کر آواز دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔۔۔۔
ساجدہ بھابی کی زیادتی اور سہیل بھائی کی خاموشی نے شاہانہ کو وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا جس نے نغمانہ کی زندگی مشکل بنا دی۔۔۔۔
نغمانہ ساری زندگی بہن کو قصوروار سمجھتی رہی اور اپنی جگہ وہ بھی درست تھی کہ شاہانہ کی وجہ سے اس پر سوال اٹھائے گئے لیکن شاہانہ بری بن کر بھی اس کے لیے راستہ آسان کر گئی۔۔۔۔
سہیل جیسے بھائیوں کا ہونا نہ ہونا کے ہی برابر ہوتا ہے جو اپنی بہنوں کے کردار کے پرخچے اڑتے اور بیوی کی زیادتیاں دیکھ کر بھی خاموش رہتے ہیں ۔۔ کیا نغمانہ کی زندگی آسان ہو پائے گی؟
جاننے کے لیے پڑھیے “دیوار کا پہر”
البتہ کہانی کا اختتام مجھے عجلت میں لگا اور کہانی تھوڑی سی طویل ہو سکتی تھی۔۔۔۔
حساس موضوع پر قلم بند کیا گیا خوبصورت ناول!













Leave a Reply