Tarz e sitam aur tarah k by Asia Raees Khan
Review by Ali Abdullah 🌹
“طرز ستم اور طرح کے ”
خواتین جون 2026 ء
تحریر: آسیہ رئیس خان
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
آسیہ رئیس خان ! مطلب کیا لکھتی ہیں آپ !
ہر ماہ اب تو عادت سی ہو چلی ہے آپ کی کہانی پڑھنے کی ۔۔۔
اور ہر تحریر منفرد ،الگ موضوع پر اور انداز تحریر شاندار!
زندگی میں ہم بہت سے لوگوں سے ملتے ہیں مگر بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے ہم دوسری بار بھی ملنا چاہتے ہیں ۔۔۔
ان کی شخصیت میں ایک سحر ہوتا ہے جو ہمارے دل میں ان سے ملاقات کی خواہش بڑھا دیتا ہے جیسے اس خوبصورت ٹکراؤ نے امن کے دل میں اس اجنبی لڑکی سے دوبارہ ملاقات کی خواہش پیدا کردی ۔۔۔۔
مگر قسمت نے اسے دانیہ سے ملایا بھی تو کس طرح ؟
وہ جو دانیہ کو دوبارہ دیکھ کر اپنی خوش قسمتی پر نازاں تھا ، اسے کیا علم تھا کہ وہ کسی اور کی امانت ہے ۔۔۔
مگر حقیقت کچھ اور ہی تھی !
کچھ تو تھا جس سے امن انجان تھا ۔۔۔۔۔
دانیہ ! ایک ایسا کردار جس کا استحصال اس کے اپنوں نے کیا۔۔۔۔
باپ ،ماں ، بہن ،بھائی ۔۔۔ کسی کو اس کا خیال تک نہیں آیا ۔۔۔
اپنی دانست میں وہ باپ کو تکلیف سے بچانے کی کوشش کرتی رہی مگر اسے کیا خبر تھی کہ اس کی تکلیف کے سب سے بڑے ذمہ دار وہی ہیں ۔۔۔
کیا تھی اس شادی کی حقیقت ؟
کیا امن دانیہ کی زندگی میں خوشیاں کے دروازے کھول پائے گا ؟
جاننے کے لیے پڑھیے ” طرز ستم اور طرح کے”













Leave a Reply