Himmat dushwar pasand by Asia Raees Khan
Novel name_ Himmat dushwar pasand ” published in Khwateen digest January 2026
Writer _ Asia Raees Khan
Pages _40
After marriage+ 2nd marriage based heart touching see family story hai with mature writing must read 🌹♥️
Review by Ali Abdullah 🌹
“ہمت دشوار پسند ”
خواتین جنوری 2026ء
تحریر : آسیہ رئیس خان
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
زندگی اکثر مقامات پر ہمارا امتحان لیتی ہے ۔۔۔ اور تکلیف دہ بات تو یہ کہ وہ امتحان ہمیں اکیلے دینا پڑتا ہے ۔۔۔ کوئی سہارا ، کوئی سائباں نظر نہیں آتا۔۔۔ اور بعض دفعہ اسی پرکھ اور آزمائش پر ہماری پوری زندگی ٹکی ہوتی ہے ۔۔
کہانی ہے امتحان کی ۔۔ وہ امتحان جس کا سامنا بریرہ کو شادی کی پہلی رات کرنا پڑا۔۔۔
نوید کے ہتک آمیز رویے نہ چند لمحوں میں بریرہ سے وہ فیصلہ کروا لیا جو وہ عام حالات میں مر کہ بھی نہ کرتی ۔۔۔
فیصلہ بغاوت کا ۔۔۔ اپنے حق کے لیے کھڑے ہونے کا ۔۔ وہ بریرہ جو ہمیشہ ہر فیصلے کے لیے ماں اور بہنوں پر انحصار کرتی تھی ، اس بار ڈٹ گئی ۔۔۔
ہمارے معاشرے میں طلاق یافتہ کو اچھی نظروں سے نہیں دیکھا جاتا ۔۔ بغیر وجہ جانے یا سمجھے ، بہتان اور الزامات کی نہ ختم ہونے والی قطار ۔۔۔
لیکن سب سے زیادہ تکلیف اپنوں کی بے رخی دیتی ہے ۔۔
وہ اپنے جنہیں مشکل میں ڈھال بن جانا چاہیے ، وہی بریرہ کے لیے خلاف ہو گئے ۔۔
مہناز ، نانی ، حفصہ ، عندلیب لیکن کوئی تو تھا جو اس کے ساتھ ہر فیصلے میں ڈٹ کر کھڑا تھا ۔۔۔ اور وہ تھا اس کا بھائی کمیل ۔۔۔۔
واقعی بھائی ہو تو کمیل جیسا ❣️۔۔۔ بہن کا مان ۔۔۔ جو ہر صحیح فیصلے میں ڈٹ جائے ۔۔
کہانی ہے رافع کی ۔۔ ناکام ازدواجی زندگی کی تلخ یادوں نے اس کا بھروسہ شادی پر سے اٹھا دیا لیکن اس بار مجبوری اس کا ننھا بیٹا عبداللہ تھا۔۔۔۔
ایک تکلیف دہ ناکام شادی میں سب سے زیادہ suffer اولاد ہی کرتی تھی اور پھر ہمارے معاشرے میں سوتیلی ماں کو لے کر جو taboo ہے کہ سوتیلی ہے تو بری ماں ہی ہوگی، نے رافع کو تو ڈرایا ہی ، لیکن بریرہ کی زندگی بھی مشکل کر دی اور تب بریرہ نے ایک اور جرات مندانہ فیصلہ کیا ۔۔
رافع سے شادی کا فیصلہ ۔۔۔
لیکن اس رشتے میں منافقت نہیں تھی ۔۔۔ رافع اسے ساری حقیقت سے پہلے ہی آگاہ کر چکا تھا۔۔۔
اور بریرہ کو رافع کی یہی صاف گوئی اچھی لگی کہ اس نے بریرہ کو دھوکے میں نہیں رکھا۔۔۔
کہانی میں ایک دو باتیں جو بہت اچھے سے ہائی لائٹ کی گئیں اور مجھے بہت پسند آئیں ، ان میں سے سب سے پہلی چیز تو یہ تھی کہ شادی شدہ زندگی میں ہم سفر کا ساتھ کتنا اہم ہوتا ہے اور خاص کر ایک تلخ تجربے کے بعد جب آپ دوسری بار اس رشتے میں بن رہے ہوتے ہیں تو آپ کے ہمسفر کی ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے جیسے رافع کی خوبصورت رویے نے بریرہ کے ذہن سے تلخ یادوں کو کھرچ کر پھینک دیا۔۔
دوسری چیز کہ سوتیلی ماں کو ہمارے معاشرے میں بہت برا کردار بنا دیا گیا ہے۔۔۔۔ یعنی اگر وہ بچے کی اصلاح کے لیے بھی کچھ کرتی ہے تو اس کو کڑی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور یوں نا چاہتے ہوئے بھی وہ ایک سخت گیر عورت کہ روپ میں ڈھلتی چلی جاتی ہے۔۔
ایک اور پوائنٹ جو مجھے بہت اچھا لگا وہ یہ تھا کہ ہر کسی کے اندر اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ وہ مشکل اور دشوار راستہ چو نہیں جیسے بریرہ نے چنا بلکہ کچھ عمارہ جیسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو آسان راستہ چن لیتے ہیں لیکن بات وہی کہ عمارہ کی ترجیح آسان راستہ تھی اور کسی نے اس کے ساتھ زبردستی نہیں کی۔۔۔
بریرہ کہ کردار سے ایک اور بات مجھے سمجھ آئی کہ اپنے لیے ضرور کھڑا ہونا چاہیے جیسے بریرہ کی ماضی میں ماں اور بہنوں پر انحصار والی عادت نے اسے بعد میں نقصان پہنچایا۔۔۔
مہناز اور اس کی بہنوں نے سوچ لیا کہ بریرہ کبھی اپنے حق کے لیے کھڑی ہو ہی نہیں سکتی۔۔۔
کیا ہوگا بریرہ اور رافع کے رشتے کا انجام؟
جاننے کے لیے پڑھیے”ہمت دشوار پسند “







Leave a Reply