Qais jungle mai akela hai complete by Mansha Mohsin Ali
قیس جنگل میں اکیلا ہے از منشا محسن علی
مارچ _دسمبر _2025
کرن ڈائجسٹ
Review by Good Hope 🌹
قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو
خوبصورت اور سہل ابداز بیاں۔ایک ورتھ ریڈنگ کہانی۔
کستوری محلے کے سرسوں کے پھولوں والے گھر میں چار لوگ رہتے ہیں،قیس اسکی چچا زاد مہر ،عذرا عرف عجی اور انکی ماں کلثوم۔
اماں کلثوم اپنی بیٹیوں سے بھی زیادہ عزیز رکھتی ہے قیس کو۔
قیس جو خودغرض ہے،موقع پرست ہے،حاکمیت پسند ہے،مگر محافظ نہیں ہے۔
عذرا سیدھی سادھی گھریلو لڑکی جو قیس کو کسی دیوتا کی طرح چاہتی ہے۔
مہر ایک حقیقت پسند،نڈر لڑکی جو قیس کو قطعی پسند نہیں کرتی۔
عذرا کی امیر دوست زرناب اور اسکا منگیتر رومان۔
رومان اور عذرا کی پہلی ملاقات والا سین بہت مزیدار ہے۔
اسکے علاوہ وہ سین بھی بڑا خوبصورت ہے جب عذرا،قیس سے پوچھتی ہے کہ آیا وہ زرناب سے محبت کرتا ہے؟
گلی کا غنڈہ،مسٹنڈہ اطلس۔۔۔ہاۓاطلس۔۔۔جو دل ہار چکا ہے مہر پر۔
شعلہ جوالہ سی مہر کا دل پگھلے گا اطلس کے لیے؟
اطلس کے بہن بھاٸی،مینا اور ٹنکو۔۔آہ کیا خوبصورت ہیں دونوں۔
بہت خوبصورت کہانی،بلکل بھی ڈریگڈ نہیں ہے،ہر سین اہم ہے،کوٸی غیر ضروری طوالت نہیں،مختصر مگر جامع تحریر۔
مہر کا کردار بہت خوبصورت ہے،پھر عذرا کے کردار کی تعمیر بھی بہت خوب ہے۔
زرناب کہانی کا وہ کردار ہے،جس پر ترس کھایا جاۓ،اور قیس وہ ہے جس سے نفرت کی جاۓ۔
ہیپی اینڈنگ ہے۔
مگر۔۔۔۔
قیس جنگل میں اکیلا ہے۔













Leave a Reply