Shikasta Dareeche by Umme Aqsa

Shikasta Dareeche by Umme Aqsa

Shikasta Dareeche by Umme Aqsa

Novel name_ Shikasta Dareeche” published in Kiran digest December 2025
Writer _Umme Aqsa
Pages _30


Review by Ali Abdullah 🌹
“شکستہ دریچے ”
کرن  اکتوبر 2025ء
تحریر : ام اقصی
تبصرہ نگار : علی عبداللہ
ام اقصی ! کیا لکھتی ہیں آپ !
اتنی تکلیف دہ کہانی ۔۔۔۔ اففف ۔۔۔ پڑھتے ہوئے کئی بار نمکین  آنسو کا گولا حلق میں اٹکا ۔۔۔۔ اور آخری سین پر  تو بے اختیار آنسو آنکھوں کی باڑ پھلانگ نکلے ۔۔۔۔
اتنے حساس موضوع کو اتنی خوبصورتی اور سادگی و سلاست سے صرف آپ ہی لکھ سکتی تھیں ۔۔۔
کہانی کے بیٹی کی ۔۔۔ وہ بیٹی جو کمزور اور نازک تتلی ہے ۔۔۔  وہ بیٹی جس کے پر معاشرہ کتر دینا چاہتا ہے ۔۔۔ وہ بیٹی جو باپ کی لاڈلی ہے ۔۔۔۔ وہ بیٹی جو والدین کا سہارا بننا چاہتی تھی ۔۔۔۔ وہ بیٹی جو باہر کے درندوں سے تو حفاظت کر لیتی ہے ، مگر گھر کے اندر موجود نقب زن اور راہرو سے کیسے بچے ؟ کیسے اپنے رنگوں کی حفاظت کرے ؟
کہانی ہے گل مہر کی ۔۔۔ معصوم ، خوف زدہ ہرنی جیسی بچی جو اللہ سے باتیں کیا کرتی تھی۔۔۔
جس کو اپنی ہر بات اللہ کو بتائے بغیر نیند نہیں آتی تھی۔۔۔ وہ بچی جس کا دل بالکل خالص اور پاک تھا۔۔۔ جو اپنے دل میں آنے والے ہر وسوسے پر ڈر جاتی ۔۔۔۔
جسے زندگی اور قسمت کے ہیر پھیر نے ماڈلنگ پر مجبور کر دیا ۔۔۔۔ اور حرام فعل تو ایسا سراب ہے جس کی کوئی منزل نہیں ہے۔۔۔۔
لائکس، کمنٹس، شیئرز، ریچ، پی آرز!  یہ تو ایک ایسا نشہ ہے جس کا خمار کبھی بھی نہیں اترتا۔۔۔
ہم جسٹیفیکیشنز دیتے ہیں خود کو، دوسروں کو حتی کہ اللہ کو بھی جسٹیفیکیشنز دیتے ہیں کہ اللہ جی آخری بار ہے اور پھر یہ دلدل ہمیں کبھی واپس نکلنے ہی نہیں دیتی اور اگر نکل بھی جائیں اور توبہ بھی کر لیں تو یہ معاشرہ نہیں جینے دیتا۔۔۔۔
کیا غلطی تھی گل مہر کی؟ کیا قصور تھا اس کا کہ وہ غیرت کے نام پر مار دی گئی ؟
صرف اس لیے کہ اس نے اپنے کزن سے شادی سے انکار کر دیا تھا ۔۔۔ وہ کزن جو کہ درندہ تھا ، جس کی بیوی نے اس کی بری عادات اور مارپیٹ کی وجہ سے اس سے طلاق لے لی ،اس سے گل مہر کیوں شادی کرتی؟
  اس درندے نے غیرت کو وجہ بنا کر گل مہر کی جان لے لی ۔۔۔ غیرت جو ایسے مردوں کے پاس سب سے بڑا ہتھیار ہے ۔۔۔ سب سے بڑی بات کہ  اس نے توبہ کر لی تھی ۔۔۔
جب وہ اس راستے سے پلٹ چکی تھی تو اس کا کیا قصور تھا کہ اس کی سانسیں گھونٹ لی گئیں لیکن اس قتل کے پیچھے ذمہ دار صرف قیس تو نہیں تھا!
ذمہ دار تو رئیسہ کے سسرال والے بھی تھے جنہوں نے جہیز کی خاطر پریشان کیا۔۔۔  ذمہ دار تو وہ معاشرہ بھی تھا جس نے سلطان اور زرینہ کی بیٹے کی کمی کو ان کا ناقابل تلافی جرم بنا دیا۔۔۔۔ تکلیف سی تکلیف ہے ۔۔۔
میں اکثر ناولز ریکمنڈ  کرتا ہوں لیکن یہ میں آپ سب کو کہہ رہا ہوں کہ ضرور پڑھیں اور پڑھ کر یہ سوچیں ضرور کہ آئندہ کسی گل مہر کی قتل کے پیچھے ہمارا کسی ماڈل کو کیے جانے والے لائک، شیئر کمنٹ یا حوصلہ افزائی تو نہیں ہے؟
کہیں اس حرام فعل اور کسی کی موت میں ہم تو ذمہ دار نہیں  ہیں؟
یا پھر  شاید پورا معاشرہ ہی ذمہ دار ہے۔۔۔  ہوس سے بھرے ہوئے مرد جو ان ماڈلز کی پوسٹ پر جا کر کمنٹ کرتے ہیں ۔۔۔۔
وہ خواتین جو ان ماڈلز کو ماڈلنگ پر مجبور کرتی ہیں یا پھر وہ لڑکیاں جو راستہ بھٹک جاتی ہیں یا وہ جو احساس ہونے پر بھی اس دلدل سے نہیں نکل پاتیں،  یا نکلنا نہیں چاہتیں ۔۔۔
کون ہے ذمہ دار ؟ سوچنا تو پڑے گا ورنہ بیٹیاں یوں ہی غیرت کے نام پر قتل کی جاتی رہیں گی اور ہم ان کی موت پر صرف جہنم کے سرٹیفیکیٹس بانٹ کر ہاتھ جھاڑ لیں گے۔۔۔

One response to “Shikasta Dareeche by Umme Aqsa”

  1. Talha Avatar
    Talha

    Please full Magazine applode kar dain Kiran ki is mah ki

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *