Maa ul Malook complete by Nighat Seema
ماءالملوک از نگہت سیما
شعاع ڈائجسٹ اکتوبر 2023__ستمبر 2025
Review by Good Hope 🌹
کہانی در کہانی در کہانی۔۔۔ہر کردار کی ایک کہانی،ہر خاندان سے جڑی ہے ایک کہانی،موروں والی حویلی کے رہاٸش پذیروں کی کہانی،پھر کہانی کہ کیسے یہ سب کہانیاں کسی ایک نقطے پر آ کر سمٹ رہی ہیں۔
کہانی ہے زمل اور آزین کی،جواٸنٹ فیملی بیسڈ کہانی ہے،دونوں کزنز ہیں ، بچپن میں دونوں کا نکاح ہو چکا ہے،دادا کیساتھ نیچے والے پورشن میں رہتے ہیں جبکہ باقی چچا اور انکے خاندان اوپری منزل پر رہاٸش پذیر ہیں۔
آزین بروکن فیملی کا فرد ہے،زمل کے والد بیمار ہیں،وہ میموری لوس اور ٹراما کا شکار ہیں۔
نگہت سیما کی کہانی ہو اور رساٸی نارساٸی کا دکھ نا ہو ایسا ممکن نہیں!یہاں بھی آدھے سے زیادہ لوگ ہیں جو یہ دکھ اٹھا رہے ہیں۔
ماضی میں کچھ ایسا ہوا ہے جسکا قصوروار آزین اپنی ماں کو سمجھتا ہے،اور اب اسی تناظر میں زمل کو پرکھتا ہے۔آنکھوں دیکھی پر یقین کرتا اور زمل پر شک کرتا ہے۔
شیخوبابا موروں والی حویلی میں رہنے والا ایک نوجوان، جس کی کوٸی خاندانی شناخت نہیں ہے۔
اوپری منزل پر ہر مزاج کا انسان موجود ہے۔مگر سب سے زیادہ سکرین ٹاٸم سحرش کے حصے میں آیا ہے،وہ حویلی کے ہر سین میں موجود ہے ایوری سنگل سین۔۔
اگر زمل اور آزین نیچے آنگن میں کوٸی بات کر رہے ہیں تو ان کو مت دیکھیے بلکہ اوپر سیدھ میں بالکونی میں دیکھۓ سحرش وہی کھڑی نیچے جھک کر انکو دیکھ رہی ہے۔
اختر بانو،زمل کی پھوپھوجو سندھ میں بیاہی گٸی تھی،سال پر سال گزر جاتے ہیں مگر وہ میکے نہیں آتی۔انکی سوتن کا بیٹا شایان، اپنی حقیقت جاننے کے بعد،متضاد کیفیات کا شکار ہے۔
غرض ہر کردار ایک چکر میں پھنسا ہوا ہے،کوٸی ماضی کی یادوں،میں کوٸی حال کی تلخیوں میں،کوٸی چھپے رازوں کی کھوج میں،دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ لوگ اس گرداب سے نکل پاتے ہیں یا نہیں۔







Leave a Reply