” قطرہ قطرہ”
کرن اگست 2025ء
تحریر : ام ہانی
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
ام ہانی ۔۔۔ عام سے کرداروں کی عام سی کہانیوں کو لکھنا تو کوئی ام ہانی سے سیکھے ۔۔ اتنے رواں اور سادہ انداز میں لکھتی ہیں کہ کہانی ندی کی طرح بہتی چلی جاتی ہے ۔۔۔
قطرہ قطرہ مل کر ہی دریا بنتا ہے ۔۔ لیکن ضروری ہے تو محنت اور صبر اور سب سے بڑھ کر استقامت ۔۔
لیکن بعض دفعہ محنت اور جہد مسلسل کے باوجود بھی ہمارے اپنے ہماری قربانیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں ۔۔۔
کہانی ہے حسنی کی ۔۔ جس نے حقیقی معنوں میں تنکا تنکا جوڑا ۔۔ بغیر دن ، رات کی تمیز کیے محنت کی ۔۔ اور سچ کہوں تو مجھے ایسے محنتی لوگ بہت متاثر کرتے ہیں جو بغیر کسی کو جتائے محنت کرتے رہتے ہیں ۔۔۔ لیکن یہ دنیا ایسے خاموش محنتی لوگوں کے ساتھ بہت زیادتی کرتی ہے ۔۔۔۔
کیا حسنی اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کر پائے گی ؟
جاننے کے لیے پڑھیے ” قطرہ قطرہ”!
ناولٹ کی ایک دو باتیں بہت زبردست تھیں ۔۔
جیسے یہ کہ کم گو لوگوں کی خاموشی کو اکثر لوگ ان کی کمزوری سمجھ لیتے ۔۔
اور کیسے بہت بار نا محرم بزرگ گلے لگ لگ کر ملتے جو شرعاً جائز نہیں ۔۔۔۔ اور اسی پر حسنی نے اعتراض بھی کیا ۔۔۔۔
اور یہ بھی کہ بعض دفعہ والدین جانتے بوجھتے ہوئے بھی دوسری اولاد کے ساتھ زیادتی کر جاتے ہیں ۔۔۔
عثمان کا کردار زبردست تھا جس نے ہر حال میں بیوی کی اسپورٹ کی 🙌۔۔۔
ایک بہت انسپائرنگ کہانی ۔۔۔
Qatra qatra by Umme Hani







Leave a Reply