Mushkil by Sameen Sadaqat

Mushkil by Sameen Sadaqat

Mushkil by Sameen Sadaqat

Novel name_ Mushkil” published in Khwateen digest August 2025
Writer _ Sameen Sadaqa
Pages _ 30


Review by Good Hope 🌹
یہ عام سے خاص  بننے کی جنگ ہم لڑکیوں کو بھگاتی جا رہی ہے اور ہم  بھاگتی جا رہی ہیں۔۔
(مذکورہ ناول سے ایک لاٸن)
“مشکل” نام بھی کہانی کی طرح پر فیکٹ ہے۔
لیکن کون مشکل میں ہے؟
ہر وہ لڑکی جو سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر اسے اپنا رہی،وہ مشکل میں ہے۔
ہر وہ لڑکی جو اپنی معصومیت کے اوپر انسٹاگرام کا ملمع چڑھا رہی ہے مشکل میں ہے۔
ہر وہ لڑکی جسکی ان سیکورٹیز اسکا تکیہ بھگو رہی ہیں وہ مشکل میں ہے۔
ہر وہ لڑکی جو سمجھ رہی ہے کہ میں پیچھے رہ گٸ ہوں وہ مشکل میں ہے۔
عدینہ مشکل میں ہے،عدینہ جسے لوگوں نے،خاندان نے،دوستوں نے یہ احساس دلایا کہ وہ آٶٹ ڈیٹڈ ہے،کہ وہ پینڈو ہے،کہ وہ خوبصورت نہیں،کہ وہ سمارٹ نہیں۔
یہاں تک کہ ان باتوں کے زیر اثر،عدینہ اپنا ظاہر و باطن سب کچھ بدل دیتی ہے۔
وہ عدینہ جو ایک وقت میں دو دو آٸسکریم کھاتی تھی اب ایک زرا سے پمپل نکلنے پر ساری ساری رات پریشان ہوتی ہے۔
عین شادی کے دن اسکا دلہا شادی سے بھاگ جاتا ہے،اور جواز یہ پیش کرتا ہے کہ عدینہ ایک فٹنس فریک روبوٹ ہے۔
عدینہ مشکل میں ہے کہ جو لوگ پہلے اسے پینڈو کہتے تھے اب اسے،فیک،روبوٹ اور فٹنس فریک کہتے ہیں اور دوبارہ سے آرکینگ یعنی اصل ہونے کا کہتے ہیں۔
یہ حقیقت ہے لوگوں کی،لوگ کسی حال میں خوش نہیں رہتے۔
سوشل میڈیا کی زندگی مصنوعی اور نری سر دردی ہے،ممکنہ حد تک اس سے دور رہنا چاہیۓ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *