Aangna phool khilen gay complete by Rahat Jabeen
Review by Good Hope 🌹
روایتی موضوع پر مبنی طویل ناول پڑھتے ہوۓ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کوٸٸ سات بجے والا ڈرامہ چل رہا ہے،یہ ناول بھی بلکل ویسا ہی ہے،ویسا جیسا ،ہماری امیوں کو پسند ہوتا ہے،ایک اچھی لڑکی ارم ، ایک نیگیٹو لڑکی ثانیہ،اور ان دونوں کے گرد گھومتا پورا ڈرامہ/کہانی۔۔۔کہانی بہت انگیجنگ ہے،ہر سین میں کچھ ہو رہا،ٹوٸسٹ اینڈ ٹرنز،ہنگامے،شور شرابا،شادیاں،منگنیاں،طلاق کی دھمکیاں،ساس بہو،نند بھاوج کی لڑاٸیاں،پھوپھو اور دادی کے لازوال کردار اور بہت کچھ۔۔۔
ثانیہ ایک نہایت مینیو پلیٹو ،خود سر اور خودغرض لڑکی ہے،جو ہر وقت اپنی زندگی کا موازنہ پڑوس میں رہتی اپنی دوست ارم سے کرتی رہتی ہے،ثانیہ اور ارم کا بھائی عبید ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں،عبید کی امی ثانیہ کو بہو کے طور پر پسند نہیں کرتیں،وجہ۔۔!ثانیہ کا مزاج اور اسکے گھر کا ماحول ہے،بہت مشکلات اور دقتوں کے بعد (مطلب بہت ہی زیادہ مشکلات) دونوں کی شادی ہو جاتی ہے،اور پھر ثانیہ وہی روایتی بہو بلکہ روایتی ویمپ ثابت ہوتی ہے(ثانیہ میں خامیاں بے شک تھیں،مگر وہ شروع میں اتنی بری نہیں تھی)ارم اور ثانیہ جو پہلے بیسٹ فرینڈز تھیں اب ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی پسند نہیں کرتیں،وسیم ثانیہ کا بھائی ارم کو پسند کرتا ہے،مگر ثانیہ کی مینیوپلیٹو اور حاسد فطرت کی وجہ سے معاملات بہت خراب ہو جاتے ہیں،ارم بے قصور ہوتے ہوۓ بہت کچھ سہتی ہے،بہت کچھ۔۔
خیر ارم کی شادی،عفان سے ہو جاتی ہے،عفان اپنی ماں اور یتیم بھتیجے(جسے وہ اپنی اولاد کہتا اور سمجھتا ہے) کیساتھ رہتا ہے۔
ثانیہ کی بہن رابعہ میرا فیورٹ کردار ہے،ثانیہ کے بلکل اپوزٹ ہے،رابعہ کی شادی پھپو زاد سے ہوٸٸ ہے،وہ بھی اچھا کیریکٹر ہے،ماں کی باتوں میں آ کر بیوی سے زیادتی بھی کر جاتا ہے اور دل میں اس چیز کو برا بھی سمجھتا ہے(معصوم?)۔۔۔”فرخ دی گریٹ”رابعہ کا دیور ،ثانیہ کا پھوپھی زاد اور اس کہانی کا فتنہ کردار۔۔یہ ثانیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اس چاہنے میں بہت کچھ داٶ پر لگاتا ہے،رشتے،عزت سب کچھ۔۔۔
کہانی کی ہاٸی لاٸٹ وہ سین تھا جب عبید (والدین کے بغیر) ثانیہ کے گھر رشتہ لینے جاتا ہے اور بدلے میں وسیم اس سے ارم کا ہاتھ مانگ لیتاہے۔۔اگر یہ کسی ڈرامے کا سین ہوتا تو اس پر ریلز بنتیں اور دھڑا دھڑ بنتیں۔۔۔بہت اچھا سین۔۔
دادی (ثانیہ کی) ایک کردار نہیں آٸٸ کون ہیں کہانی کی،وہ جو باتیں ثانیہ کے لیے کرتی ہیں ایسا لگتاہے جیسے وہ دادی نہیں بلکہ ثانیہ کا ضمیر ہے جو اسے اسکی اصل شکل دکھا رہا ہے،دادی کی رابعہ سے محبت وللہ۔۔اتنی محبت کے پوتی کے لیے بیٹی (رابعہ کی ساس) کے سامنے ڈٹ جاتیں،رابعہ کی ساس،ایک اور روایتی کردار۔۔روایتی پھوپھو اور ساس۔۔۔
دادی کے آخری ایام،پھر موت،موت کے بعد نادرہ(ثانیہ کی والدہ)کا گلٹ اور پچھتاوہ،زارا(عفان کے یتیم بھتیجے کی ماں)کو درپیش مساٸل اوراولاد کی جداٸی۔۔۔یہ وہ سطور تھیں جن کو پڑھتے ہوۓ ریڈر ٹھہر جاتا ہے۔
ثانیہ کا تاش کے پتوں پر بنا گھر اس دن بکھر جاتا ہے جب عبید اسے فرخ کے ساتھ دیکھتا ہے۔
ہر چھوٹی بڑی بات پر معاف کر دینے والا عبید اس بار ثانیہ کو معاف کر پاۓ گا؟
اب ثانیہ کا پچھتاوا حقیقی بھی ہے اور نہایت تکلیف دہ بھی،لیکن وقت گزر چکا ہے۔
کیا فرخ سدھر جاۓ گا؟
ثانیہ کے آنگن میں پھول کھلیں گے یا نہیں۔۔۔پڑھیۓ اور خود جانیۓ۔
راحت جبین آخری سطر میں لکھتی ہیں۔۔انگنا میں پھول ایسے نہیں کھلتے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔













Leave a Reply