Poorab Pachim part(2) by Nazia Razzaq
Review by Ali Abdullah 🌹
“پورب پچھم “
خواتین نومبر 2022ء
تحریر: نازیہ رزاق
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
نازیہ رزاق کی تحریر پہلے مجھے الجھاتی ہے اور پھر اپنے سحر میں مبتلا کرتی چلی جاتی ہے۔۔۔ ان کے کردار ،مکالمے، انداز تحریر اتنا منفرد اور خوبصورت ہے کہ کہانی اختتام تک آپ کو خود سے جدا نہیں کرنے دیتی۔۔۔
اور ان کے کرداروں کی شدت پسندی کمال !
کہانی ہے جنت چوہدری اور موسی چٹھہ کی !
دشمنوں کی اولاد محبت کے رشتے میں بندھ گئی ۔۔۔
بپھرے پانیوں سی شعلہ صفت جنت نے محبت کی بھی تو کس سے۔۔۔
چٹھوں کی آخری نشانی ۔۔ موسی چٹھہ ۔۔۔ جس نے اپنے خاندان کے مردوں کو اندھی دشمنی میں کھو دیا۔۔۔
لیکن کم نقصان تو کاہلوں کا بھی نہیں ہوا ۔۔۔ بیٹے مرتے چلے گئے ، عورتیں سفید کپڑے پہن کر کوکھ اجڑتی دیکھتی رہیں مگر نفرت کا پیٹ بھی بھلا کبھی بھر سکا ہے ؟
نفرت تو جوان لاشیں کھا جاتی ہے جیسے کامران چٹھہ ۔۔۔
لیکن نفرت کی اس آگ میں محبت کی کہانی سر اٹھانے لگی ۔۔۔
اور موسی چٹھہ کی جنت چوہدری سے محبت کے پیچھے ایک وجہ اور بھی تھی ۔۔۔
اور وہ وجہ تھی اس کی دادی یعنی کلثوم ولایت چٹھہ ۔۔۔
کلثوم اور جنت چوہدری کب عمر کا فرق بھلا کر دوست بنیں ، دونوں کو خود بھی خبر نہ ہوئی ۔۔۔
جنت اور موسی کے سینز بہت خوبصورت تھے۔۔
مکالمے بھی سحر انگیز ۔۔
نازیہ رزاق اتنا خوبصورت لکھتی ہیں کہ قاری تحریر کے سحر میں مبتلا ہو جاتا ہے۔۔۔







Leave a Reply