Shamen jo bujh na sakeen by Asia Raees Khan

Shamen jo bujh na sakeen by Asia Raees Khan

Shamen jo bujh na sakeen by Asia Raees Khan

”شمعیں جو بجھ نہ سکیں“
خواتین اکتوبر ٢٠٢٤ء
تحریر:آسیہ رٸیس خان
تبصرہ نگار : علی عبداللہ
آسیہ رٸیس!! میری پسندیدہ لکھاری, ان کے کردار عام ہوتے ہوٸے بھی بہت خاص ہوتے ہیں-
کہتے ہیں آدھا سچ جھوٹ سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے – بعض اوقات ہم ان لوگوں کو اپنے غموں کا قصور وار ٹہراتے ہیں جو بے قصور ہوتے ہیں جیسے ہانم اسحاق اقبال کو سمجھتی رہی-
بعض دفعہ بڑے بھی غلط ہو سکتے ہیں جیسے سلمی بیگم –
کہانی ہے بھولے بھٹکے رشتوں کی, بد گمانی کی , محبت کی ,قربانی کی, الجھنوں کی, اولڈ ہوم میں رہتے اپنے پیاروں کی راہ تکتے لوگوں کی-
کچھ لوگ ہمیشہ دوسروں کو قصور وار ٹہراتے ہیں اور اپنی کوتاہیاں نہیں دیکھتے جیسے سلمی بیگم-
اور کچھ لوگ آدھے سچ کو پورا سمجھ لیتے ہیں جیسے ہانم-
اور کچھ لوگ خود سے جڑے رشتوں کے لیے قربانیاں دیتے ہیں جیسے اخلاص-
سنگترہ والا سین 😜😜😜😜!!
کچھ لوگ ماضی سے فرار حاصل کرتے ہیں اور پھر پشیمانی ان کا مقدر بنتی ہے جیسے اسحاق-
ناعمہ بیگم آبش سمیت ہر کردار بہت اچھا لگا-
بہت پیارا ناول ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *