Chalo k ehad e wafa karen by Sumaira Sarfaraz

Chalo k ehad e wafa karen by Sumaira Sarfaraz

Chalo k ehad e wafa karen by Sumaira Sarfaraz

چلو کہ عہد وفا کریں از سمیرا سرفراز
صفحات ۔966
جن کو کرن ڈائجسٹ کا من مست ملنگ پسند آیا وہ اس رائٹر کی اس کہانی کو چیک کریں ۔میرا پڑھا ہوا نہیں ہے ۔

Review by Anas🌹
سمیرا سرفراز کا ناول “چلو کہ عہد وفا کریں”۔۔ بہت ہی بہترین ناول ہے۔۔ تو دل کیا اس کا ریویو کروں۔۔ تاکہ پڑھنے والوں کو آسانی ہو۔۔پسند آۓ تو پوسٹ کر دیجیئے گا۔

ناول کے پیجز 966 ہیں پر اصل میں 760 صفحات میں ہی ناول مکمل ہو جاتا ہے۔ باقی بیج خالی ہیں،یہ شاید کمپوزنگ کی غلطی ہے۔۔

تو ریویو شروع کرتے ہیں۔۔ کہانی کے مرکزی کردار ہیں ڈاکٹر اسفند اور احلام۔۔ اسفند سرجن ہے اور احلام کے والد اسکے پیشنٹ ہیں۔۔اسفند ،احلام کو پسند کرنے لگتا ہے۔۔اسفند کی والدہ کا تعلق پختون قبیلے سے ہے۔۔اور ان کو احلام کیساتھ رشتے پر کچھ اعتراض ہوتا ہے(وجہ؟کچھ سسپنس بھی رہنا چاہیۓ ) وہ اسفند کو لے کر اپنے والد سے ملنے سوات چلی جاتی ہیں۔۔وہاں اسفند کو اپنی کزن عارفین سے نکاح کرنا پڑ جاتا ہے۔۔ جو کہ میٹرک کی سٹوڈنٹ ہوتی ہے۔۔اسفند کیوں اور کیسے نکاح کیلئے راضی ہوتا ہے(یہ بھی سسپنس )

بہرحال وہ نکاح سے خوش نہیں ہوتا۔۔۔اور واپس آ کر فوراً احلام سے شادی کر لیتا ہے۔۔اس کے بعد اصل کہانی شروع ہوتی ہے۔۔ عارفین اسفند کو پسند کرنے لگتی ہے۔۔پر اسفند اس سے بیزار رہتا ہے۔

ناول پڑھتے ہوۓ۔۔عارفین پر کبھی غصہ آیا۔۔کبھی پیار آیا اور کبھی ترس آیا۔۔ کبھی لگا کہیں عارفین کیوجہ سے اسفند احلام کو چھوڑ نا دے۔۔ (عارفین کی خوبصورتی کو رائٹر نے بیان ہی ایسے کیا ہے)۔۔ پھر دل کو تسلی دی کہ رائٹر اپنے کرداروں سے ضرور انصاف کریں گیں۔۔( اور انہوں نے بلاشبہ انصاف کیا)

کہانی کا جھکاؤ کبھی عارفین کی طرف تو کبھی۔۔ احلام کی طرف تھا ۔۔ اور ایک وقت ایسا آیا جب عارفین سے بیزار رہنے والا اسفند اسکے لیے بےچین تھا۔۔راتوں کو خواب میں اسے دیکھتا۔۔ اور عارفین پکارتا اٹھ بیٹھتا۔۔ احلام پوچھتی ہے۔۔ کیا ہوا کہتا ہے بہت برا خواب دیکھا۔۔دیکھا کے میرے سب اپنے مشکل میں ہیں۔۔ احلام کہتی ہے مشکل میں سب ہیں۔۔ اور آپ کے منہ سے صرف عارفین نکلتا ہے یہ میرا فیورٹ سین تھا(احلام ،عارفین کو لیکر مشکوک ہو چکی ہے) کہانی چلتی ہے۔۔ اور اب وہ حالت ہے کہ عارفین اور اسفند کا ملاپ جو شروع میں پڑھنے والے کو ناگوار گزر رہا تھا۔۔اب اس سے زیادہ خوشگوار کچھ نہیں لگ رہا۔۔ لیکن پھر احلام کا کیا ہو گا؟؟صبر۔۔ رائٹر ہے نا انصاف ہو گا۔

متوازی کراداروں میں احلام کے کزن مہران اور بہن (احلام کی) کا بھی کردار ہے۔۔ دونوں کردار بہت اچھے اور مثبت ہیں۔۔ایک اور چھوٹی کہانی ہے جو کہ مہران کی کزن فاطمہ کی ہے۔

ایک کردار حیدر سواتی کا ہے۔۔جس کی لائنیں عارفین تک جاتی ہیں۔

اسفند کا کردار ایسا ہے جو کہ ریڈرز کے ذہنوں میں رہ جانے والا ہے۔۔۔ اس کا نڈر انداز۔۔احلام کے لیے محبت،عارفین کے لیے قربانی، عارفین کے لیے اس کا متذبذب ہونا۔۔پھر اسکے ضمیر کی پکار۔۔ پھر عارفین کے لیے فکر مند ہونا ،بدلتے حالات کے ساتھ۔۔دل کی بدلتی ہوئی کیفیات اور بہت کچھ۔۔

درمیان میں کہیں یہ بھی لگا۔۔۔کہ اسفند زیادتی کر رہا ہے احلام کیساتھ اعارفین کی وجہ سے۔۔ مگر وہ تب بھی غلط نہیں لگا۔۔ کہیں نا کہیں حالات انسان کو مجبور کر دیتے ہیں،

رائٹر نے کہیں کوئی تشنگی نہیں رہنے دی۔۔ کوئی جھول نہیں چھوڑا۔۔آخر میں جو جہاں ہے وہاں مطمئن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *