Mai aseer e ishq hon magar by Nuzhat Shabana Haidar

Mai aseer e ishq hon magar by Nuzhat Shabana Haidar

Mai aseer e ishq hon magar by Nuzhat Shabana Haidar

“میں اسیر عشق ہوں مگر “
شعاع جون 1999ء
تحریر: نزہت شبانہ حیدر
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
نزہت شبانہ حیدر اور ان کی ادھوری کہانیاں۔۔۔۔
ایک خلش سی رہ جاتی ہے ان کی کہانی پڑھنے کے بعد۔۔۔
ادھوری خواہش۔۔۔ بے نام سی کسک ۔۔۔۔
اور یہ تشنگی ان کی ہر تحریر کا حصہ ہے اور ان کی کہانی کی خوبصورتی بھی۔۔۔۔
اگر میں اپنی موسٹ فیورٹ رائٹرز کی لسٹ بناؤں تو ٹاپ پانچ میں نزہت شبانہ حیدر ضرور ہوں گی۔۔۔۔
دوسری بات جو مجھے ان کی کہانی کی پسند ہے ، وہ ہیں ان کے کردار ۔۔۔
ان کے کردار بالکل میری طرح ہوتے ہیں مگر زیادہ تر ہیروئن کے🥳۔۔۔۔
منہ پھٹ ، دل میں کوئی بات نہ رکھنا، ظلم کے خلاف بغاوت اور کڑھتے رہنا۔۔۔
اس لیے مجھے ان کے کردار پڑھتے ہوئے مزہ آتا ہے کیونکہ میں خود کو ان کے ساتھ ریلیٹ کر سکتا ہوں۔۔۔۔
ایک اور چیز جو ان کے کرداروں میں ہوتی ہے وہ ہے فرار کی خواہش 🥀۔۔۔۔
ایک اور بات یہ کے ان کی بہت کم ہیپی اینڈنگ والی کہانیاں ہیں۔۔۔
زیادہ تر تکلیف دہ اختتام ہی ہیں ۔۔
کہانی دریاب کی ہے جو باشعور اور خوددار لڑکی ہے اور کسی کا احسان نہیں لینا چاہتی۔۔۔۔
لیکن محبت پہ کسی کا اختیار نہیں ہوتا۔۔۔۔
یہ کسی بھی سماجی فرق اور تضاد کو نہیں دیکھتی۔۔۔۔
جیسے دریاب کو خضر سے محبت ہو گئی۔۔۔۔
لیکن یہ فیصلہ تو آپ کا ہے کہ محبت اور عزت نفس میں کس کا انتخاب کیا جائے ۔۔۔
محبت تو خضر بھی اس سے کرتا تھا لیکن دریاب جانتی تھی کہ اگر اس کی وہاں شادی ہو گئی تو ساری زندگی ذلت کے چھینٹے اس کے منہ پر پڑتے رہیں گے۔۔۔۔
اور وہ محبت سے دستبرداری تو برداشت کر سکتی تھی لیکن تذلیل نہیں۔۔۔۔
اور دل کو مار کر اگر عزت نفس بچا لی جائے تو سودا خسارے کا تو نہیں۔۔۔۔
کہانی میں جس طرح ایک مڈل کلاس لڑکی کے مسائل اور اس دور میں تیزی سے بدل رہے اقدار کو بیان کیا گیا بہت عمدہ ۔۔۔۔۔
ایک بہت تکلیف دہ کہانی۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *