Aarzoo,inteha,maut by Amna Riaz
“آرزو ،انتہا، موت ”
کرن اکتوبر 2003ء
تحریر: آمنہ ریاض
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
آمنہ ریاض کے مکمل ناولز مجھے بہت پسند ہیں ۔۔۔ ان کی کہانیوں کی خصوصیت یہ ہے کہ ایک بار شروع کر لیں تو مکمل کیے بغیر نہیں رہ سکتے ۔۔
اسکرولنگ کرتے کرتے یہ ناول سامنے آ گیا اور ناول کا عنوان اور مصنفہ کا نام دیکھ کر رہا ہی نہیں گیا ۔۔۔۔
کہانی ہے روشانے قمر کی !
سمجھدار ، خاموش اور ذہین لڑکی جو اپنی تمام تر خوبیوں کے باوجود ” طوائف” کا لیبل اپنے اوپر سے نہیں اتار سکتی ۔۔
وہ جتنا مرضی پڑھ لکھ جائے ، شعور حاصل کر لے لیکن دنیا کی نظر میں اس کی پہچان طوائف کی ہی ہے ۔۔۔
اپنے اصل سے فرار کی کوشش میں روشانے نے سرد مہری اور بے نیازی کا نقاب اوڑھ لیا ۔۔۔
اور اسی بے نیازی نے متوجہ کیا سکندر مبین کو ۔۔۔
سکندر مبین ! امیر ، ہینڈسم ، عاشق مزاج اور ہر لڑکی کو قابل تسخیر سمجھنے والا ۔۔
لیکن اس کی انا کو چیلنج کیا روشانے قمر نے ۔۔۔۔
یہاں تک تو کہانی بہت زبردست تھی لیکن !
روشانے سے اتنی بڑی غلطی کیسے ہو گئی ؟؟؟
جب اس نے اتنا وقت اپنی عزت جو کسی بھی لڑکی کی سب سے اہم متاع ہوتی ہے کی حفاظت کی تو اس رات خود کو کیوں نہ روک پائی ۔۔۔
یوں تو اس نے اپنے متعلق سکندر کی “رائے ” کو سچ ثابت کر دیا ۔۔۔۔
لیکن روشانے قمر بازی ہار بھی گئی تو کیا ہوا ۔۔۔
خسارہ تو سکندر مبین کے حصے میں بھی آیا ۔۔۔
نا قابل تلافی نقصان ۔۔۔۔
پوری کہانی کمال تھی سوائے روشانے کے اس ایک فیصلے کے ۔۔۔
مجھے بہت دکھ ہوا واقعی کہ جہاں اتنے عرصے تک روشانے نے خود کو بچا کر رکھا تو اس رات سکندر کو کیوں نہ روک پائی ۔۔







Leave a Reply