Kaaj button aur dhaga by Mansha Mohsin Ali

Kaaj button aur dhaga by Mansha Mohsin Ali

Kaaj button aur dhaga by Mansha Mohsin Ali

Novlet name _ Kaaj button aur dhaga” published in Khwateen digest March 2026
Writer _ Mansha Mohsin Ali
Pages _20


Review by Ali Abdullah 🌹
,”کاج ، بٹن اور دھاگا ”
خواتین مارچ 2026ء
تحریر : منشاء محسن علی
تبصرہ نگار:  علی عبداللہ
کاج، بٹن اور دھاگا! جتنا نام منفرد ہے کہانی بھی اتنی ہی خوبصورت اور دلکش ہے۔۔۔
منشا محسن علی کی لفاظی مجھے بہت پسند ہے۔۔۔۔
ان کی حسین منظر کشی قاری کے ذہن پر  دلکش سا خمار طاری کر دیتی ہے اور قاری خود کو ان کرداروں کے ساتھ جڑا ہوا محسوس کرتا ہے۔۔۔
کہانی ہے در نایاب کی ۔۔۔ پرفیکٹ بیٹی ، پرفیکٹ لڑکی جس کی ساری زندگی پرفیکشن کے سراب میں گزر گئی۔۔۔ پرفیکٹ بیوی بنتے بنتے وہ کب خود اپنے آپ کو گنوا  بیٹھی ،پتہ ہی نہیں چلا۔۔۔۔
اسے خبر تک نہ ہوئی کہ جس برف کے آدمی کے ساتھ وہ زندگی گزار رہی ہے اس کا مجسمہ تو بہت پہلے ٹوٹ کر گر چکا ہے۔۔۔
ان دونوں کا ساتھ ہے تو محض ایک دکھاوا ۔۔۔
ایک ملمع ۔۔۔ اور تب در نایاب برف کا وہ محل چھوڑ کر چلی آئی۔۔۔
اس گھر میں جس کے باہر سے کبھی  شرفو چچا اخروٹ کا حلوہ بیچتے ہوئے گزرتے اور وہ ممی سے چھپ کر خریدا کرتی۔۔۔
جہاں کبھی چیری کے درختوں پر پرندے آیا کرتے۔۔۔
پہاڑوں میں گھرا وہ سرسبز گھر جو در نایاب کا میکا تھا۔۔۔ لیکن اب کی بار وہ اکیلی نہیں تھی بلکہ اس کے ساتھ اس کہ اور عباد کے تعلق کی نشانی مومی بھی تھی۔۔۔
کیا ہوگا اس خوبصورت سی کہانی کا انجام ؟
جاننے کے لیے پڑھیے “کاج، بٹن اور دھاگا۔۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *